ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر سبی کے مختلف سکولوں کے دورے

تمام اساتذہ حاضری یقینی بنا کر معیاری تعلیم پر توجہ دیں،میر عبدالستار لانگو کی ہدایت

جمعہ 23 اگست 2024 21:34

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2024ء) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سبی میر عبدالستار لانگو نے سبی کے مختلف اسکولوں کا دورہ کیا ان کے ہمراہ محمد سلیم کٹبار تھے۔ڈی ای او نے گورنمنٹ بوائز مڈل سکول نیو کالونی ہانبھی سبی کا تفصیلی دورہ کیا اور تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔انھوں نے اساتذہ کرام کے حاضریاں چیک کئے اس موقع پر سکول ہذا کے سربراہ جمعہ خان خجک نے ڈی ای او سبی کو تعلیمی سرگرمیوں اور سکول کے درپیش مسائل سے تفصیلی آگاہ کیا اس موقع پر ڈی ای او میر عبدالستار لانگو نے سکول ہذا کے سربراہ کو اہم مسائل کے حل کی فوری یقین دہانی کرائی ہے اس موقع پرڈسٹرکٹ ایجوکشن آفیسر سبی میر عبدالستار لانگو نے کہا کہ صوبے کے گرم علاقوں میں گرمی کی چھٹیاں ختم ہو گئی ہیں اور تعلیمی سرگرمیاں شروع ہو گئی ہیں انہوں نے کہا ہے کہ والدین کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اسکول بھیج دیں اوروالدین اپنے بچوں کو اسکول بھیج کر اپنی ذمہ داری پوری کریں تاکہ بچے پڑھائی کا سلسلہ جاری رہے انہوں نے کہا کہ تمام اساتذہ اپنی حاضری کو یقینی بنا کر معیاری تعلیم پر توجہ دیںانہوں نے کہا کہ وقتا فوقتا سکولوں کے دورے کروں گا غیر حاضر اساتذہ اسٹاف کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ گرمیوں کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد تعلیمی ادارے کھول گئے ہیںاور تعلیمی سرگرمیاں شروع ہوگئے ہیں تعلیمی سر گرمیوں کا جائزہ لینے کے لئے ضلع بھر کے تمام اسکولوں میں اچانک دورے لئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

بعد ازیں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سبی میر عبدالستار لانگو نے گورنمنٹ گرلز سکول نیو کالونی ہانبھی کا بھی دورہ کیا اساتذہ کرام کی حاضریاں چیک کئے اور تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

متعلقہ عنوان :