میونسپل کمیٹی کی دوکانات کے معاملے پر انجمن تاجران کی مشاورت سے فیصلہ کریں گے کروڑوں کے بقایاجات وصول کرنے کیلئے قانون کے مطابق چلیں گے،

رکن قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی اور ڈپٹی کمشنر جہلم

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر پیر 26 اگست 2024 16:38

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 اگست 2024ء ) : میونسپل کمیٹی کی دوکانات کے معاملے پر انجمن تاجران کی مشاورت سے فیصلہ کریں گے کروڑوں کے بقایاجات وصول کرنے کیلئے قانون کے مطابق چلیں گے یہ بات رکن قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی اور ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے رینٹ اسسمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، اجلاس میں انجمن تاجران کے نمائندوں نے شرکت کی اور موقف اختیار کیا کہ ضلعی حکومت کیجانب سے دوکانوں کے کرایہ جات بہت بڑھا دئیے گئے ہیں جو زمینی حقائق کو مدنظر رکھ کر کم کئے جائیں، جو دوکانات سیل ہیں ان کو کھولا جائے تاکہ تاجران کا نقصان نہ ہو، جس پر ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ نے کہا کہ قانون کے مطابق بولی کے ذریعے دوکانات نیلام کی جاتی ہیں جن تاجروں نے پنجاب حکومت کی پراپرٹی سے کروڑوں روپے کمائے وہ اگر مقررہ کرایہ بھی نہ دیں تو قانون اپنا راستہ اختیار کرئے گا اور بقایا جات وصول کئے جائیں گے رکن قومی اسمبلی بلال کیانی نے کہا کہ آئند ہ مالی سال کے دوران رینٹ اسسمٹ کمیٹی سفارشات اور تاجروں کی مشاورت سے یہ مسئلہ حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔