چوبیس گھنٹوں میں صوبے میں ڈینگی کا صرف01 کیس رپورٹ ہوا‘ترجمان محکمہ صحت

پیر 26 اگست 2024 22:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اگست2024ء) گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبے میں ڈینگی کا صرف01 کیس رپورٹ ہوا۔ترجمان محکمہ صحت کے مطابق ایک ہفتہ میں 26 کیسز جبکہ رواں سال اب تک ڈینگی کے 303 کیسز رپورٹ ہوئے۔

(جاری ہے)

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں لاہور سے 01 ڈینگی کا کیس رپورٹ ہوا۔ ترجمان کے مطابق محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں،تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :