گورنمنٹ شہید محمد غسان خان سینٹینل ماڈل ہائی سکول نمبر ایک لکی مروت میں ماہ ربیع الاول (جشن عید میلاد النبی) کے سلسلے میں نعت خوانی مقابلہ

بدھ 28 اگست 2024 21:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اگست2024ء) خیبر پختونخواہ عوامی ایجنڈاکے تحت ڈپٹی کمشنر لکی مروت فہد وزیر کی زیر نگرانی بہمراہ ڈائریکٹر ایلیمنٹری ایجوکیشن اور ضلع ایجوکیشن آفیسر (مردانہ) گورنمنٹ شہید محمد غسان خان سینٹینل ماڈل ہائی سکول نمبر ایک لکی مروت میں ماہ ربیع الاول (جشن عید &میلاد النبی) کے سلسلے میں نعت خوانی مقابلہ منعقد ہوا جس میں سرکاری تعلیمی اداروں اور دینی مدارس کے طلبہ سمیت نعت خوانوں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

تقریب کی صدارت سکول کے وائس پرنسپل خلیل الرحمان نے کی جبکہ مہمان خصوصی پی آر او ٹو ڈی ای او غلام مرسلین تھے۔ سہلکاری کے فرائض پرنسپل عبد القیوم خان نے اور ججز کے فرائض وسیم سجاد اور فرید اللہ خان نے انجام دیئے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ خطیب مولانا عبد الوہاب، سکول سربراہان اور اساتذہ بھی موجود تھے۔ پوزیشن ہولڈر نعت خوانوں میں نقد انعامات تقسیم کئے گئے۔ غلام مرسلین نے کہا کہ دونوں کیٹگریز کے فرسٹ پوزیشن ہولڈر نعت خواں صوبائی مقابلے میں شرکت کریں گے جو 6ستمبر کو صاحبزادہ عبد القیوم آڈیٹوریم ریڈیو سٹیشن پشاور میں منعقد ہوں گے۔