ن لیگی ایم پی اے حاجی برکت علی رندکے خلاف دائر انتخابی عذرداری کی درخواست مسترد

بدھ 28 اگست 2024 22:47

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اگست2024ء) الیکشن ٹربیونل نے مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی برکت علی رندکے خلاف دائر انتخابی عذرداری کی درخواست مسترد کردی۔ الیکشن ٹریبونل ون کے جسٹس عبداللہ بلوچ نے درخواست پر فیصلہ سنایا۔ٹریبونل نے درخواست قانونی تقاضے پورے نہ ہونیکی بنیاد پر ناقابل سماعت قرار دی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ آزاد امیدوار جمیل دشتی نے برکت علی رند کی صوبائی اسمبلی کی نشست پی بی 27 کیچ پر کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔

یاد رہے کہ 12 اگست کو سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 154، این اے 81، این اے 79 اور این اے 133 پر لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کو کامیاب قرار دے دیا تھا۔سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کا فیصلہ بحال کردیا۔سپریم کورٹ نے دو ایک کی اکثریت سے فیصلہ سنایا، جسٹس عقیل عباسی نے فیصلے سے اختلاف کیا۔