ڑ*اے کے یو، آئی بی اے کا انڈرگریجویٹ تعلیم کے مستقبل پر مکالمہ کا انعقاد

بدھ 28 اگست 2024 19:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اگست2024ء) آغا خان یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ فار ایجوکیشنل ڈیولپمنٹ (AKU-IED)نے انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن(IBA)کے اسکول آف اکنامکس اینڈ سوشل سائنسز(SESS)کے ساتھ شراکت داری میں انڈرگریجویٹ تعلیم کے مستقبل پر ایک اہم مکالمہ منعقد کیا۔یہ مکالمہ انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن(IBA)کے مرکزی کیمپس میں منعقد ہواجس میں مشہور اداروں جیسیآغا خان یونیورسٹی(AKU)، انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن(IBA)، حبیب یونیورسٹی(HU)، لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (LUMS)ور یونیورسٹی آف بلوچستان (UB)سے نامور اسکالرز اور تعلیمی رہنما شامل ہوئے۔

یہ مکالمہاسکول آف اکنامکس اینڈ سوشل سائنسز(SESS) کی ڈین، پروفیسر اسمہ حیدر اورآغا خان یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ فار ایجوکیشنل ڈیولپمنٹ کی ڈین، پروفیسر فرید پنجوانی کی سرپرستی میں ہواجس کا مقصد عالمی چیلنجز اور ٹیکنالوجی کی ترقیات کے درمیان انڈرگریجویٹ تعلیم کی تبدیل ہوتی ہوئی حالت پر توجہ مرکوز کرنا تھا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر فیصل باری،، لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (LUMS)نے انڈرگریجویٹ تعلیم میں مہارت کے حصول اور نظریاتی علم کے درمیان نازک توازن پر بحث کی۔

ڈاکٹر ایرن مولوانی، حبیب یونیورسٹی(HU)نے خصوصی تعلیم، بین التخصصی اور کثیر الابعاد طریقوں کے درمیان باہمی رابطے کا جائزہ لیا، اور اداروں کو روایتی علمی حدود سے باہر نکلنے کی ترغیب دی اورمکالمے میں کئی فکر انگیز سیشنزبھی شامل تھے۔ڈاکٹر انجم ہالائی، آغا خان یونیورسٹی (AKU) نے مشترکہ ڈگریز، کورسز و مشترکہ تدریسی ماڈلز کے امکانات اور چیلنجز کا جائزہ لیا اور طالب علموں کے لیے زیادہ مربوط اور بھرپور تعلیمی تجربہ فراہم کرنے کے لیے نئے نقطہ نظر کی وکالت کی۔

ڈاکٹر اورنگزیب الیزئی، یونیورسٹی آف بلوچستان (UB)نے شمولیت اور تنوع کی اہمیت پر زور دیا اور طلبہ کو اس بات کی تعلیم دینے کی ضرورت پربھی زور دیا کہ وہ کس طرح ساتھ رہیں، تنوع کو اپنائیں اور اختلاف رائے کا احترام کریں کیونکہ یہ ان کی تعلیم کا لازمی حصہ ہیں۔# ٴْ