پنجاب کانسٹیبلری جوانوں کا کچہ ڈیوٹی سے انکار کے حوالے سے چلنے والی بے بنیاد اور غلط میڈیا خبر کا معاملہ، پنجاب کانسٹیبلری کا موقف سامنے آ گیا

Akhtar Rasool Janjua اختر رسول جنجوعہ جمعرات 29 اگست 2024 17:46

شیخوپورہ (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29اگست 2024 ) پنجاب کانسٹیبلری فاروق آباد شیخوپورہ میں تعینات راجن پور اور رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے ملازمان کو ان کے ہوم اسٹیشن پر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پنجاب کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز سے واپسی پر 160 ملازمان راجن پور اور رحیم یار خان کے لیے روانہ ہوئے۔ پنجاب کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز سے راجن پور اور رحیم یار خان ڈیوٹی پر جانے والے ملازمان کی ڈیوٹی 26 اگست کو شروع ہونی تھی۔

ڈیوٹی پلان کے مطابق 24 اگست کی رات راجن پور میں رکنے اور اگلی صبح رحیم یار خان پولیس لائنز جانے کا ٖفیصلہ کیا گیا۔25 اہلکار اقبال آباد انٹر چینج سے روٹ لمبا ہونے اور ظاہر پیر سے گھر قریب ہونے کی وجہ سے ظاہر پیر انٹر چینج پر اتر گئے۔ ملازمان کا موقف یہ تھا کہ رات راجن پور میں رکنے کی بجائے وہ رات اپنے گھر میں گزار کر صبح ڈیوٹی پر حاضر آ جائیں گے۔

(جاری ہے)

پی سی ملازمان کے سرکاری گاڑیوں سے اتر کر گھر جانے کے خلاف ASIمحمد ریاض نے سپیشل رپورٹ مرتب کی جس کو غلط رنگ دے کر میڈیا پر پیش کیا گیا۔رپورٹ میں کہیں نہیں لکھا کہ کوئی بھی اہلکار کچہ ڈیوٹی کرنے سے انکاری ہے۔تمام ملازمان جن کے خلاف سپیشل رپورٹ بنائی گئی رحیم یار خان پولیس لائنز میں حاضر آ چکے ہیں کوئی بھی ملازم غیر حاضر نہ ہے۔ ڈی پی او رحیم یار خان رضوان عمر گوندل بے بنیاد خبر میڈیا پر نشر ہونے کے فوری بعد سختی سے اس کی تردید کر چکے ہیں۔

ڈی پی او رحیم یار خان نے تصدیق کی کہ تمام نفری 26اگست کوحاضر آ چکی ہے اور کوئی بھی جوان غیر حاضر نہ ہے۔پنجاب کانسٹیبلری کے جن جوانوں کی سرکاری گاڑیوں سے اترنے کے خلاف سپیشل رپورٹ بنائی گئی ان میں ہیڈ کنسٹیبلز عامر شہزاد، ابرار سلیم، لقمان، قیصر محمود ، عبدالوہاب ، محمد آصف ، اختر رسول، ذیشان، مبشر ، مظہر حسین ، صغیر احمد، منیر حسین ، فیاض احمد، ارشد علی اور افضال اجمل کا نام شامل ہے۔

جن ہیڈ کانسٹیبلز کے نام سپیشل رپورٹ میں شامل ہیں وہ 26 اگست کو حاضر تھے اور ابھی بھی ضلع رحیم یار خان میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔پنجاب کانسٹیبلری کے جن جوانوں کی سرکاری گاڑیوں سے اترنے کے خلاف سپیشل رپورٹ بنائی گئی ان میں کانسٹیبلز محسن، کامران، عبدالرزاق ، عبداللہ الیاس، شاہنواز ، محمد احمد، محمد یاسر ، احمد علی، کاشف مجید اور عظمت اللہ کا نام شامل ہے۔

جن کانسٹیبلز کے نام سپیشل رپورٹ میں شامل ہیں وہ 26 اگست کو حاضر تھے اور ابھی بھی ضلع رحیم یار خان میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔پنجاب کانسٹیبلری کے تمام جوان اعلیٰ ٹریننگ یافتہ اور پر ازم ہیں۔تمام اہلکار اپنی ڈیوٹی پر تندہی سے موجود ہیں۔پنجاب کانسٹیبلری ضلع پولیس کے ہمراہ کچہ میں کریمینلز کے خلاف پوری طاقت سے نبرد آزما ہے۔

متعلقہ عنوان :