ں*خدارا ہوش کے ناخن لیں، بانی پی ٹی آئی کو عوام کے بیچ آنے دیا جائے‘علی محمد خان

، کل تاجر برادری کا احتجاج ہوا لیکن ان کا پورا زور پی ٹی آئی کو مینج کرنے پر لگا ہے‘ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعرات 29 اگست 2024 20:00

Yراولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اگست2024ء) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ کل تاجر برادری کا احتجاج ہوا لیکن ان کا پورا زور پی ٹی آئی کو مینج کرنے پر لگا ہے۔ راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ خدارا ہوش کے ناخن لیں، بانی پی ٹی آئی کو عوام کے بیچ آنے دیا جائے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی نے ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر کمپرومائز نہیں کیا تھا۔ امن و امان ہو یا خارجہ پالیسی، ملک کا کیا حال ہوگیا ہے۔ ملک اور اداروں کے بیچ میں ایک تعلق کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ عہدے پیارے ہوتے تو اس اڈیالہ میں عہدوں کی آفر ہوئی تھی لیکن ٹھکرا دی۔ علی محمد خان نے مزید کہا کہ جب تک بانی پی ٹی آئی باہر نہیں آئیں گے مسائل حل نہیں ہوں گے۔