ویلنٹیئر لیڈنگ گورنس( وی ایل جی) ضلع بہاولنگر ویلینڑرز کی جنرل کونسل میٹنگ اور ویلینڑرز میں ممبر شپ کارڈ تقسیم کئے گئے

Amir Sultan عامر سلطان پیر 2 ستمبر 2024 17:35

فورٹ عباس ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 ستمبر 2024ء ) ویلنٹیئر لیڈنگ گورنس( وی ایل جی) ضلع بہاولنگر کی ویلینڑرز کی جنرل کونسل  میٹنگ گورنمنٹ کمپری ہینسو سکول میں منعقد ہوئی،میٹنگ میں ڈسٹرکٹ صدر عامر سلطان ، جنرل سیکرٹری میاں عبدالواجد ، نائب صدر مبشر پراچہ ، میڈم گلشن آرا ، جاوید لاشاری ، محمد علی ، محمد فیضان ، محمد وقاص جتوئی ، زاہد ہاشمی،و دیگر ممبران نے شرکت ۔

جس کی صدارت عامر سلطان صدر وی ایل جی ضلع بہاولنگر نے کی اور انہوں نے ضلع بہاولنگر میں منعقد ہونے والی تقریب میں  ویلینڑرز میں ممبر شپ کارڈ اور کٹس تقسیم کیے گئے ،اور ان کا کہنا تھا کہ یہ رضاکار لیڈنگ گورننس نیٹ ورک ہے، سابق وزیر بلدیات جناب ابراہیم حسن مراد نے قائم کیا اور اب اس نیٹ ورک کی قیادت اور سرپرستی کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

والینٹیئرز لیڈنگ گورننس کا مقصد حکومت کی کارکردگی اور فراہم کرنے والے کو بہتر بنانا۔

ہمیں شہریوں کی توقعات اور حکومت کی کارکردگی کے درمیان خلا کو کم کرنا ہے۔ یہ ایک منفرد پلیٹ فارم ہے اور اس کا بنیادی مقصد  ہے کہ  نوجوانوں کی ترجیحیات ہیں وہ  حکومت  کی  ترجیحیات ہونی چاہیے۔ نوجوانوں کی ضرورت حکومت کی ضرورت ہے۔اس سب کے لیے آپ سب کو اور ہم سب کو مل کر کام کرنا ہے۔ مزید ان کا کہنا تھا کہ  ویلنٹیئر لیڈنگ گورنس کے چیئرمین سابق صوبائی وزیر و صدر یو ایم ٹی ابرہیم حسن مراد کی قائدانہ صلاحیتوں اور مثبت سوچ کی وجہ سے وی ایل جی نیٹ ورک پنجاب بھر میں تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے نتیجے میں علاقی صورتحال میں بہتری آئے گی اور علاقی مسائل کو نچلی سطح پر حل کرنا آسان ہوگیا ہے حکومت پاکستان کو نوجوان نسل کی فلاح و بہبود کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے چاہیے ۔

وی ایل جی پلیٹ فارم نوجوانوں میں لیڈر شپ کے ہنر کو فروغ دےگا ۔ میٹنگ میں ضلع بہاولنگر میں وی ایل جی کی ممبر شپ بڑھانے، شجر کاری مہم کرنے اور سیوریج کے مسائل حل کرنے جیسے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔تقریب کے اختتام پر ٹیم کے ہمراہ شجر کاری مہم کے تحت سکول کے لان میں پودے لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا گیا ۔۔۔

متعلقہ عنوان :