صوابی 55 فیصد تمباکو کی پیداوار کا علاقہ ہے ،میرا تمباکو کا کوئی کاروبارنہیں، اسد قیصر

منگل 3 ستمبر 2024 22:34

صوابی 55 فیصد تمباکو کی پیداوار کا علاقہ ہے ،میرا تمباکو کا کوئی کاروبارنہیں، ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 ستمبر2024ء) قومی اسمبلی کے اجلاس میں سنی اتحاد کونسل کے رہنما و سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے نقطہ اعتراض پر گفتگو کرتے کہا ہے کہ خواجہ آصف نے مجھے اشارہ کیا کہ تم تمباکو مافیا کانمائندہ ہو صوابی 55 فیصد تمباکو کی پیداوار کا علاقہ ہے میرا تمباکو کا کوئی کاروبار نہیں ہے ،سیگریٹ پر جتنا ٹیکس لگا سکتے ہو لگاؤبڑی بڑی کمپنیاں اپنی اجارہ داری قائم کرتی ہیں جو ٹیکس کی چوری ہوتی ہے،اس کا قلع قمع بھی ہونا چاہئے اس کے خلاف کاروائی ہونی چاہئے ،کل جب خواجہ آصف بات کر رہے تھے وہ لائیو چل رہا تھا،محمود خان اچکزئی نے بات کی لائیو بند کر دی گئی میں تو اپنے دشمن کے ساتھ بھی بدزبانی نہیں کرسکتا،فاٹا کے مسائل پر کمیٹی بنائیں بلوچستان میں اتنے سنجیدہ واقعات ہوئے،ہم اس کی مذمت کرتے ہیں کوئی حکومت کی طرف سے نمائندہ نہیں بولاحکومت کی پالیسی واضح کریں ایک خاتون کے خلاف پراپیگنڈہ شروع کئے ہوئے ہیں دیکھ رہا ہوں کہ ملک خانہ جنگی اور انارکی طرف جارہا ہے۔