کراچی،تھانہ مومن آباد پولیس کی کارروائی،مطلوب گٹکا فروش ملزم گرفتار

بدھ 4 ستمبر 2024 16:10

کراچی،تھانہ مومن آباد پولیس کی کارروائی،مطلوب گٹکا فروش ملزم گرفتار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2024ء) تھانہ مومن آباد پولیس نے مطلوب گٹکا فروش ملزم کو گرفتار کرلیا۔ترجمان ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق گرفتار ملزم کا نام مطلوب گٹکا ماوا فروشوں کی آئی آر میں بھی شامل تھا۔

(جاری ہے)

ملزم تھانہ مومن آباد سے گٹکا فروشی کے مقدمہ میں مفرور و مطلوب بھی تھا۔ملزم موسیٰ خان ولد عبداللہ کو معراج النبی کالونی میں کاروائی کرکے گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزم سے 11 کلو سے زائد (165پڑیاں)گٹکا ماوا اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔ ملزم کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ملزم قبل از بھی گٹکا فروشی کے 3 مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :