وزیراعظم ،آزادکشمیر میں صحت کارڈ کو بحال کریں،مظفر حسین منہاس

صحت کارڈ کی بندش سے ہزاروں مریض غربت کی وجہ سے علاج کی سہولت سے محروم ہو چکے ہیں،سابق پریس سیکرٹری ٹیچرز آرگنائزیشن

بدھ 4 ستمبر 2024 21:43

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2024ء) وزیراعظم آزادکشمیر اپنے اعلان کے مطابق آزادکشمیر میں صحت کارڈ کو بحال کریں، صحت کارڈ کی بندش سے ہزاروں مریض غربت کی وجہ سے علاج کی سہولت سے محروم ہو چکے ہیں۔، ان خیالات کا اظہار سابق پریس سیکرٹری ٹیچرز آرگنائزیشن سماجی رہنما مظفر حسین منہاس نے اپنے بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس وقت مظفرآباد ڈویژن کے دو بڑے ہسپتالوں میں عوام کے لیے سرنج تک دستیاب نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے جلد صحت کارڈ بحال نہ کیا تو عوامی تحریک چلائی جائے گی، انہوں نے کہا کہ صحت کارڈ کے استعمال کیلئے شفافیت سخت کی جائے ۔ انہوںنے کہا کہ شہر کے دو بڑے ہسپتالوں میں کم ا ز کم ایمر جنسی اور داخل مریضوں کو ادویات مہیا کی جائیں اور ایمز میں او پی ڈی بلاک اور سی ایم ایچ میں مزید 200بیڈز کا بلاک فوری تعمیر کیا جائے تاکہ آبادی کی بناء پر عوام کو صحت کی سہولت مل سکے ۔