ربیع الاول کا چاند نظر آ جانے کی اطلاعات

مرکزی رویت ہلال کمیٹی چاند کی شہادتوں کا جائزہ لینے میں مصروف، حتمی اعلان چئیرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے

muhammad ali محمد علی بدھ 4 ستمبر 2024 21:35

ربیع الاول کا چاند نظر آ جانے کی اطلاعات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 ستمبر2024ء) ربیع الاول کا چاند آ جانے کی اطلاعات، مرکزی رویت ہلال کمیٹی چاند کی شہادتوں کا جائزہ لینے میں مصروف، حتمی اعلان چئیرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق ربیع الاول1446ھ کا چاند دیکھنے کےلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج بروز بدھ کواسلام آباد میں طلب کیا گیا۔

اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیرآزاد کر رہے ہیں۔ اجلاس وزارت مذہبی امور کوہسار کمپلیکس میں شام 5 بجے شروع ہوا۔

(جاری ہے)

چاند دیکھنے کےلئے محکمہ موسمیات سے چیف میٹرولوجسٹ ڈاکٹر سرفراز اور سپارکو سے غلام مرتضیٰ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی تکنیکی معاونت کر رے ہیں۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہو رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو مختلف علاقوں سے ربیع الاول کے چاند کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں، جن کی تصدیق کی جا رہی ہے۔ چاند کی رویت کے حوالے سے اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیرآزاد ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے کریں گے۔