بالاکوٹ میں کھڑیاں ناران روڈ پر شاہ زور اور ٹرک میں تصادم ، ایک شخص زخمی

جمعرات 5 ستمبر 2024 10:40

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2024ء) بالاکوٹ میں کھڑیاں ناران روڈ پر شاہ زور اور ٹرک میں تصادم کے نتیجہ میں ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

مانسہرہ سے ڈیزاسٹر اور ریسکیوحکام کے مطابق بالاکوٹ میں کھڑیاں ناراں روڈ پر شاہ زور سامنے سے آنے والے ٹرک کے مابین تصادم سے لمبی ڈھیری مانسہرہ کا رہائشی محمد منیر شدید زخمی ہوگیا ۔ ریسکیو اہلکاروں نے ہیڈورکس کٹر کی مدد سے گاڑی کو کاٹ کر ڈرائیور کو ریسکیو کیا۔ بالاکوٹ پولیس نے رپورٹ درج کر کے حادثہ کی تفتیش شروع کر دی ہے، ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔