ریجنل پولیس آفس سرگودھامیں اے ایس پی (یو ٹی) دانیال عزیز کےاعزاز میں الوداعی تقریب

ہفتہ 7 ستمبر 2024 16:08

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2024ء) ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا شہزاد آصف خان کی اے ایس پی انڈرٹریننگ(یو ٹی) دانیال عزیز کے ٹرانسفر کے موقع پر الوداعی تقریب منعقد ہوئی ۔تقریب میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودہاڈاکٹر اسد اعجاز ملہی، ایس پی آر آئی بی اظہر یعقوب، ایس پی پٹرولنگ اختر جوئیہ، ایس پی سپیشل برانچ ملک عثمان، ڈی ایس پی لیگل قاسم حیات رانجھا، ڈی ایس پی عامر مشتاق، اے ایس پی عبد السمیع شیخ، اے ایس پی محمد فہیم کلواڑ اور انسپکٹر آزر ندیم نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آر پی اونے اے ایس پی (یوٹی)دانیال عزیز کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ دانیال عزیز ایک قابل پولیس آفیسر ہے اور اُمید رکھتے ہیں کہ وہ آئندہ کے لئے ملک و قوم کی خدمت کرکے ملک کا نام روشن کرینگے۔ٹرانسفر ہونے والے اے ایس پی (یو ٹی) دانیال عزیز نے سرگودھا پولیس کے پروفیشنلزم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سرگودھا پولیس کے ساتھ گزرے یادگار لمحات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ تقریب کے اختتام پر ریجنل پولیس آفیسر شہزاد آصف خان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرڈاکٹر اسد اعجاز ملہی اور دیگر پولیس افسران نے اُن کو تحائف پیش کیے۔

متعلقہ عنوان :