Live Updates

ؒحکمرانوں نے قوم وملک کی مفاد کے بجاے ڈالروں کی مفادات کے لیے ملک آگ وخون میں دھکیل دیا ہے ، مولانا عبدالقادر لونی

ہفتہ 7 ستمبر 2024 22:15

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 ستمبر2024ء) جمعیت علما اسلام نظریاتی بلوچستان کے امیر مولاناعبدالقادر لونی صوبائی جنرل سیکرٹری مولاناحافظ عبدالاحد کبدانی نائب امیر مولانا عبدالروف نائب امیر سید حاجی عبدالستارشاہ چشتی مفتی فدامحمد صوبائی سرپرست مولاناخدائے نظر ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی عبیداللہ حقانی جوائنٹ سیکرٹری میر مبارک محمد حسنی عبدالطیف مجاہد صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولوی رحمت اللہ حقانی صوبائی سیکرٹری مالیات مولانا حافظ عبدالواحد ہاشمی ڈپٹی سیکرٹری شیر جان صالح نے کہا کہ حکمرانوں نے قوم وملک کی مفاد کے بجاے ڈالروں کی مفادات کے لیے ملک آگ وخون میں دھکیل دیا ہے ملک وقوم کے مفادات عزیز ہے تو ٹی ٹی پی کے ساتھ ساتھ بلوچ عسکریت پسندوں تنظیموں سے بھی مذکرات کرے جنگ کا اختتام مذاکرات کی میز پر ہی ہوتا ہے طاقت کی استعمال مسئلے کا حل نہیں ہے پرویز مشرف نیامریکی اشیرباد حاصل کرنے کے لیے آپریشن اور طاقت کی استعمال سے ملک کی سلامتی کو دا پر لگا لیا۔

(جاری ہے)

پرویز مشرف کی ان غلط پالیسیوں کی باعث قوم جنازوں اٹھانے سے تھک کر ہار چکے اور جنگ میں معاشی طور پر ملک کو کئی بلین ڈالر کا نقصان پہنچا کرملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے طاقت کی استعمال سے ملک میں جو آگ لگائی اس سے آج بھی ملک جل رہا ہے اور ان کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے انہوں نے کہا کہ بدامنی کی جاری بحران اور معاملات کو سیاسی فہم و فراست اور تدبر سے حل کرنے کی متقاضی ہے مسائل کا حل طاقت سے ممکن نہیں آپریشنز ملک میں دہشت گردی میں فروغ کا باعث بنا ہے امن کی بجائے تباہی کے دھانے کی طرف لے گیا ہے انہوں نے کہا کہ حکمران ملک کی امن وترقی اور معیشت کی مضبوطی واستحکام چاہتے ہیں تو مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھائے حکمرانوں کی امتیازی سلوک اور ناانصافیوں سے ریاست کی رٹ کو چیلنج ہورہی ہے دہشت گردی سے پہلے ناانصافیاں ملک کی امن وترقی میں رکاوٹ ہیں انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز نمٹنے کے لیے سنجیدگی کی ضرورت ہے جابرانہ وظالمانہ پالیسیوں سے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے اور عام عوام سراپا احتجاج پر ہے حکمران کی نااہلی سے ہر محاذ پر پاکستان دیوالیہ پن کا شکار ہو چکا۔

Live بلوچستان سے متعلق تازہ ترین معلومات