147سالہ ٹیسٹ تاریخ کا منفرد کارنامہ
اولی پوپ ابتدائی 7 ٹیسٹ سنچریاں 7 مختلف ممالک کیخلاف اسکور کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے
اتوار 8 ستمبر 2024 10:55
(جاری ہے)
اولی پوپ کی7 تاریخ ساز سنچریوں کا آغاز جنوری 2020 میں جنوبی افریقہ کے خلاف ہوا، جہاں انھوں نے چھٹے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابل شکست 135 رنز بنائے، یہ وہ واحد سنچری ہے جو اولی پوپ نے نمبر 3 پوزیشن سے باہر کسی نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے بنائی۔
اپنی اگلی تھری فیگر اننگز کیلیے انھیں 2 برس انتظار کرنا پڑا جو نیوزی لینڈ کے خلاف ناٹنگھم میں جنوری 2022 میں سامنے آئی، جہاں انھوں نے 145 رنز اسکور کیے، یہ نمبر 3 پوزیشن پر بیٹنگ کرتے ہوئے ان کی پہلی سنچری تھی، دسمبر 2022 میں اولی پاپ نے راولپنڈی میں پاکستان کے خلاف 104 بالز پر 108 رنز بنائے۔جون 2023 میں انھوں نے آئرلینڈ کے خلاف لارڈز میں 208 بالز پر 205 رنز کی صورت میں پہلی ڈبل سنچری اسکور کی، جنوری 2024 میں اولی پوپ نے حیدرآباد میں بھارت کے خلاف 196 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، چھٹی ٹیسٹ سنچری انھوں نے جولائی 2024 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 121 رنز کی صورت میں بنائی۔اب سری لنکا کے خلاف ساتویں سنچری اسکور کی، اب صرف آسٹریلیا، بنگلہ دیش، زمبابوے اور افغانستان باقی رہ گئے جن کے خلاف انھوں نے ٹیسٹ سنچری نہیں بنائی، ان ٹیموں میں سے آسٹریلیا کے سوا باقی کا انھوں نے سامنا ہی نہیں کیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ رینکنگ میں آخری پوزیشن پر چلی گئی
-
مدثر نذر کا نوجوان اوپننگ بیٹر صائم ایوب کو ٹیسٹ کرکٹ سے دور رکھنے کا مشورہ
-
اکستانی پلیئرز کو مناسب ماحول، بہتر انتظامی ڈھانچہ دیا جائے، مکی آرتھر
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کی بجلی منقطع کردی گئی
-
دوسرا ٹیسٹ ؛ 4 قومی کرکٹرکے فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ
-
ناصر حسین کا بابر اعظم کی فارم پر شدید تحفظات کا اظہار
-
"موجودہ کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کے قابل نہیں"، شعیب اختر کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ پر برہم
-
بل کی عدم ادائیگی، پاکستان ہاکی فیڈریشن کی بجلی منقطع کردی گئی
-
فیڈرل فٹ بال لیگ‘ اسلام آباد اکیڈمی کلب نے یونائیٹڈ کلب کو 5-6 پنلٹی ککس سے ہرادیا
-
کھلاڑی بالی ووڈ فلم "لگان" دیکھیں، احمد شہزاد کا قومی ٹیم کو مشورہ
-
ملتان ٹیسٹ میں بدترین شکست کے باوجود ہیڈ کوچ مطمئن
-
’نیچے سے پہلا نمبر‘، پاکستان ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ رینکنگ میں آخری پوزیشن پر چلی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.