مکہ مکرمہ میں مصری شہری نے اہلیہ اور ساس کو قتل کردیا

اتوار 8 ستمبر 2024 13:05

مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2024ء) سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں پولیس نے ایک مصری شہری کو اہلیہ اور ساس کے قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی اخبارکے مطابق محکمہ امن عامہ کے بیان کے حوالے سے بتایا مصری شہری نے جھگڑے کے دوران اپنی اہلیہ اور ساس پر جھگڑے کے دوران چاقو سے حملہ کیا جو ان کی موت کا باعث بنا۔بیان میں کہا گیا کہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی مکمل کرلی۔