مصر ی ٹک ٹاکر کی ہوائی جہاز میں ڈانس پارٹی، سوشل میڈیا پر تنقید

پیر 9 ستمبر 2024 16:12

مصر ی ٹک ٹاکر کی ہوائی جہاز میں ڈانس پارٹی، سوشل میڈیا پر تنقید
قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2024ء) مصر کی ٹک ٹاکر سارہ البططی کو ہوائی جہاز میں ڈانس پارٹی منعقد کرنے پر شدید تنقید کا سامنا پڑ رہاہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق انہوں نے نے "نیل ایئرلائنکی ایک مسافرپرواز کے دوران کئی ہزار فٹ بلندی پر مسافروں کے درمیان ڈانس پارٹی کا انعقاد کیا جس میں انہوں نے نہ صرف ڈانس کیا بلکہ ڈھول بھی بجایا۔

اس واقع کی ایک ویڈیو جسے جہاز ہی کے عملے کے ارکن رکن نے شوٹ کیا تھا سوشل میڈیا پر زیر بحث بن گئی ہے۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مصری ٹک ٹاکر سارہ البططی جہاز میں ڈھول کی تھاپ کر گانا بھی گا رہی ہیں،بعد میں اس نے ایسی ہی ایک ویڈیو اپنے ٹک ٹاک اکانٹ پر بھی پوسٹ کیا،تاہم جہاز میں دوران سفر اس طرح کی سرگرمی پر ٹک ٹاکر کوسوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لیا۔ بعض صارفین نیجہاز کیعملے کے اس رکن کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جس نے اس پارٹی کی ویڈیو بنائی تھی۔البتہ بعض لوگ اس ڈانس پارٹی کی حمایت کرتے بھی دکھائی دیے۔ٹک ٹاکر نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ایک پارٹی جس نے ہوائی جہاز کو الٹ دیا۔

متعلقہ عنوان :