این اے 171 ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والی تمام سیاسی جماعتیں اور امیدوار 10 ستمبر کی شب 12 بجے کے بعد کوئی سیاسی سرگرمی نہیں کریں گے، الیکشن کمیشن

پیر 9 ستمبر 2024 22:05

این اے 171 ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والی تمام سیاسی جماعتیں اور امیدوار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2024ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان 12ستمبر 2024ء کو منعقد ہونے والے این اے 171 ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والی تمام سیا سی جماعتوں اور امیدواروں کو مطلع کرتا ہے کہ الیکشنز ایکٹ 2017ء کے سیکشن 182 کے مطابق 10ستمبر کی شب 12 بجے کے بعد کوئی بھی شخص کسی بھی جلسے، جلوس، کارنر میٹنگ یا اس نوعیت کی سیا سی سرگرمی کا نہ تو انعقاد کرے گا اور نہ ہی اس میں شرکت کرے گا ، کوئی بھی شخص جو قانون کی مذکورہ بالا شق کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

پیر کو الیکشن کمیشن سے جاری بیان کے مطابق مذکورہ بالاوقت کے بعدسیا سی مہم ، اشتہارات ودیگر تحریری مواد جس سے کسی خاص سیاسی جماعت یا امیدوار کی حمایت یا مخالفت کا شبہ ہو، کی الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر تشہیر پر پابندی ہے۔ میڈیا پولنگ کے اختتام کے ایک گھنٹہ گزرنے کے بعد انتخابی نتائج نشر کر سکتا ہے جس میں واضح طور پر بتایا جائے گا کہ یہ غیر حتمی وغیر سرکاری نتائج ہیں۔