
بزنس کمیونٹی حقوق ‘ کبھی سودا بازی نہیں کی ہے ‘ الیاس بلور
بزنس مین فورم نے ہمیشہ کاروباری طبقے کے مفادات کا تحفظ کیا ہے ‘ غضنفر بلور
پیر 9 ستمبر 2024 22:45
(جاری ہے)
بزنس کمیونٹی مفاداور موقع پرست عناصرکو جان گئے ہیں اور انہیں پتہ ہے کہ بزنس مین فورم ہی تاجر برادری کا حقیقی نمائندہ فورم ہے جس نے ہمیشہ بزنس کمیونٹی کے مسائل بھرپور انداز میں حل کئے۔
حکو متی ایو انو ں میں صو بے کی حقو ق کے لئے آواز اٹھانے کیسا تھ سا تھ تا جر وں اور دکانداروں کو ہر ممکن ر یلیف د لو ا یا ہے۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سمال انڈسٹریلسٹ ایسوسی ایشن کوہاٹ روڈ پشاور کے صدروحید عارف کی جانب بزنس مین فورم کے رہنماؤں کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیاگیا جس میں سابق صدر ایف پی سی سی آئی غضنفر بلور ،ْ سرحد چیمبر کے صدر فواد اسحق ،ْنائب صدر اعجاز خان آفریدی ،ْ انجمن تاجران کے تاحیات صدر حا جی محمد افضل ،ْ سرحد چیمبر کے سابق صدور فیض محمد فیضی ،ْ سابق سینئر نائب صدور ضیاء الحق سرحدی ،ْ شاہد حسین عمران خان مہمند اورسہیل جاوید ،ْ آفتاب اقبال ،ْ ندیم رؤف ،ْ ظہور خان ،ْ صدر گل ،ْ فیض رسول ،ْ اشتیاق پراچہ ،ْ فضل واحد ،ْ شمس الرحیم ،ْ ملنگ جان ،ْ اشفاق احمد ،ْ ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور اراکین حکیم الدین داؤد ،ْ منظورخان سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر غضنفر بلور نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کے حقیقی نمائندہ بزنس مین فورم نے ہمیشہ کاروباری طبقے کے مفادات کا تحفظ کیا ہے یہی وجہ ہے کہ گذشتہ 24سالوں سے بزنس مین فورم کے امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوکر آئے ہیں اور اس مرتبہ بھی سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات میں بزنس مین فورم کے امیدوار بھرپور انداز میں کامیابی حاصل کریں گے۔ انہوں نے بزنس کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ25 ستمبر2024ء کو ہو نے وا لے سر حد چیمبر آف کامر س اینڈ انڈ سٹر ی کے ا نتخا با ت بر ا ئے سال2024-26 ء میں ا پنے و وٹ کے ذر یعے تاجر بر دا ری کے حقیقی نما ئند و ں کو منتخب کر یں اور بز نس مین فور م کے کارپور یٹ اور ایسو سی ا یٹ اٴْمیدواروں کو بھار ی اکثریت سے کا میا ب بنا کر مخا لفین کو شکست دیں۔ اس مو قع پر سر حد چیمبر آف کامر س اینڈ کے صدرفواد اسحق نے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ انھو ں نے بزنس مین فور م کے لیڈر سینیٹر الیا س ا حمد بلو ر کے زیر قیاد ت اپنے دور صدارت میں تا جر بر داری کے مسائل وفا قی اور صو با ئی حکومتوں کے سامنے رکھ کران کو حل کر نے میں کلید ی کر دا ر ا دا کیا۔
مزید قومی خبریں
-
بھارت کی جانب سے پانی روکنا ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے، بلاول بھٹوزر داری
-
سندھ میں آج سے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی،سیکریٹری ماحولیات آغاشاہنواز کا سخت کارروائی کاعندیہ
-
ایران،اسرائیل کشیدگی، مختلف ممالک کی فضائی حدود بند، ایئر لائنز کا پاکستانی حدود کا استعمال
-
الیکشن کمیشن تقرریوں کا معاملہ: سپیکر کا پارلیمانی کمیٹی بنانے سے انکار
-
حافظ آباد،14 سالہ ذہنی و جسمانی معذور لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی، 6 ماہ کی حاملہ ہونے کا انکشاف
-
بھارت اور اسرائیل پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرانے میں ناکام رہے، خواجہ آصف
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، محکمہ موسمیات
-
شادی کی تقریب میں دلہے کے دوست کی فائرنگ سی4 بچوں سمیت 6افراد زخمی
-
ْامریکی حکمرانوں کی شہ پر صیہونیوں کا ایران پر حملہ بھیانک سیاسی غلطی ثابت ہوگا‘ سعد رفیق
-
پاکستان میں 2025 کے مون سون سیزن کے دوران بارشوں میں 13 فیصد اضافہ متوقع ہے، مون سون کے نقصانات سے بچنے کے لیے نالوں کی بروقت صفائی ضروری ہے ،ماہرین موسمیات
-
پورا عالم اسلام اسرائیلی جارحیت کیخلاف ایران کے ساتھ کھڑا ہے ، طاہر محمود اشرفی
-
خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ سب سے بڑا فراڈ ہے، گزشتہ صوبائی بجٹ کے اہداف میں ایک بھی حاصل نہیں کیا جاسکا، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.