
موٹرویز اور جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام اور مسافرو ں کے ریسکیو کیلئے اہم اقدامات کا فیصلہ
روزانہ کی بنیاد پر ڈیٹا طلب، شاہراہوں کو زیادہ سے زیادہ محفوظ ہونا چاہیے، وفاقی وزیرعبدالعلیم خان این ایچ اے کو نئے ٹاسک تفویض، فرائٹ اینڈ لاجسٹک پالیسی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں،وفاقی وزیر
پیر 9 ستمبر 2024 19:35
(جاری ہے)
اجلاس میں وفاقی سیکرٹری مواصلات علی شیر محسود اور چیئرمین این ایچ اے شہریار سلطان سمیت دیگر افسران نے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کو محکمانہ امور پر بریفنگ دی جس پر وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ شہریوں کے لیے موٹرویز اور جی ٹی روڈ کو زیادہ سے زیادہ محفوظ ہونا چاہیے جس کے لئے ضروری ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کوشارٹ اور لانگ ٹرم پالیسیوں پر عمل کرنا ہوگا۔
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے این ایچ اے سے مالی استحکام کے لئے آئندہ 5 برسوں کا ایکشن پلان بھی طلب کر تے ہوئے کہا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی سرکاری فنڈز کے بے دریغ استعمال کی بجائے صرف قابل عمل منصوبوں پر کام کرے۔انہوں نے این ایچ اے کو نیشنل ٹرانسپورٹ پالیسی کی تیاری کا ٹاسک بھی سونپ دیا، اسی طرح این ایچ اے موٹروے پر ہر ٹرک اور ٹرالے کی ویڈیو سرویلنس یقینی بنا نے کی ہدایت کی جبکہ دیگر شاہرات کی جی ٹی روڈ پر بھی ایکسل لوڈ کا نفاذ عمل میں لایا جائے۔ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا کہ فرائٹ اینڈ لاجسٹک پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے اور کہیں کوئی سفارش یا کوتاہی قابل قبول نہیں ہوگی،مزید برآں سفارش یا کوتاہی کی صورت میں فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔ وفاقی وزیر مواصلات نے اجلاس میں این ایچ اے کے سینئر افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مالی لحاظ سے خود مختار ہونے کے لیے ضروری ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی اپنا مربوط بزنس پلان وضع کرے، انہوں نے این ایچ اے کو ٹال ٹیکس اکٹھا کرنے کا جدید میکنزم اختیار کرنے کی بھی ہدایت کی۔اجلاس میں وفاقی سیکرٹری مواصلات اور چیئرمین این ایچ اے نے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کو محکمانہ بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں شاہراہوں کی تعمیر و مرمت کا کام جاری ہے جس سے ادارے کی کارکردگی میں واضح بہتری آ رہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بھارت کی جانب سے پانی روکنا ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے، بلاول بھٹوزر داری
-
سندھ میں آج سے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی،سیکریٹری ماحولیات آغاشاہنواز کا سخت کارروائی کاعندیہ
-
ایران،اسرائیل کشیدگی، مختلف ممالک کی فضائی حدود بند، ایئر لائنز کا پاکستانی حدود کا استعمال
-
الیکشن کمیشن تقرریوں کا معاملہ: سپیکر کا پارلیمانی کمیٹی بنانے سے انکار
-
حافظ آباد،14 سالہ ذہنی و جسمانی معذور لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی، 6 ماہ کی حاملہ ہونے کا انکشاف
-
بھارت اور اسرائیل پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرانے میں ناکام رہے، خواجہ آصف
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، محکمہ موسمیات
-
شادی کی تقریب میں دلہے کے دوست کی فائرنگ سی4 بچوں سمیت 6افراد زخمی
-
ْامریکی حکمرانوں کی شہ پر صیہونیوں کا ایران پر حملہ بھیانک سیاسی غلطی ثابت ہوگا‘ سعد رفیق
-
پاکستان میں 2025 کے مون سون سیزن کے دوران بارشوں میں 13 فیصد اضافہ متوقع ہے، مون سون کے نقصانات سے بچنے کے لیے نالوں کی بروقت صفائی ضروری ہے ،ماہرین موسمیات
-
پورا عالم اسلام اسرائیلی جارحیت کیخلاف ایران کے ساتھ کھڑا ہے ، طاہر محمود اشرفی
-
خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ سب سے بڑا فراڈ ہے، گزشتہ صوبائی بجٹ کے اہداف میں ایک بھی حاصل نہیں کیا جاسکا، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.