کیموتھراپی مکمل ہوگئی، 9 ماہ بہت سخت گزرے، کیٹ مڈلٹن

منگل 10 ستمبر 2024 13:11

کیموتھراپی مکمل ہوگئی، 9 ماہ بہت سخت گزرے، کیٹ مڈلٹن
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2024ء) پرنسسز آف ویلز اور برطانوی ولی عہد شہزادہ ولیم کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے کہا ہے کہ انکی کیموتھراپی مکمل ہوگئی ہے گزشتہ 9ماہ ناقابل یقین حد تک سخت گزرے 42سالہ شہزادی کیٹ مڈلٹن کا کہنا تھا کہ آپ جانتے ہیں زندگی لمحوں میں تبدیل ہوجاتی ہے اور پھر ہمیں اسی طوفانی لہروں اور انجانی سڑکوں سے گزرنا پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

ایک جذبات سے بھرے ویڈیو پیغام میں، جو گزشتہ ماہ ریکارڈ کیا گیا تھا، پرنسسز آف ویلز نے کہا کہ کیموتھراپی پر مبنی علاج مکمل ہوگیا ہے۔ اس ویڈیو میں انکے شوہر شہزادہ ولیم اور تینوں بچے بھی موجود تھے۔ویڈیو میں انھوں نے اس سال کے اوائل میں کینسر کی تشخیص اور علاج کے حوالے سے ذاتی تفصیلات شیئر کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :