کوٹلی ،جشن عیدمیلادالنبی ﷺ مذہبی جوش وخروش اورعقیدت واحترام کے ساتھ منانے کی تیاریاں

منگل 10 ستمبر 2024 21:53

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2024ء) جشن عیدمیلادالنبی ﷺ مذہبی جوش وخروش اورعقیدت واحترام کے ساتھ منانے کے حوالے سے علماء کرام، مختلف تنظیموں اور میلاد کمیٹی کوٹلی کا مشترکہ اجلاس زیر صدارت افتخار حسین بٹ اورسر پرست مرکزی میلاد کمیٹی کوٹلی منعقد ہوا۔ اجلاس میں با اتفاق رائے طے پایا کہ جلوس کی قیادت مشائخ عظام اور علمائے کرام کریں گے اور اس کا روٹ سابقہ نقشہ کے مطابق ہوگا۔

نیز روٹ زمین پر سجاوٹ نہ ہوگی۔ راستہ کھلا اور واگزار رکھا جائے جہاں سے جلوس اور جلوس کی گاڑی با آسانی گزر سکے۔ کوٹلی کی انتظامیہ اور شہری مل جل کر متحدہ اور مشترکہ طور پر میلاد مصطفی منائیں گے۔ جس کے حکمران ڈپٹی کمشنر کوٹلی اور ایس ایس پی کوٹلی ہونگے۔

(جاری ہے)

جلوس کا آغاز 12 ربیع الاول 1446ء بمطابق 17 ستمبر 2024ء بروز منگل صبح 10 بجے جامع غوثیہ مسجد سے ہوگا اور بازار کا چکر لگا کر پھر اسی جگہ آکر رکے گاجہاں تلاوت قرآن حکیم اور میلاد النبی ﷺ پر تقاریر ہوگی۔

رپورٹ پیش کی جائے گی اور تقسیم انعامات کی تقریب ہوگی اس کے بعد دعا ہوگی اور تبرک تقسیم کیا جائیگا۔ اس دن9:30 بجے سے لیکر جشن جلوس کے ا ختتام تک تمام بازار اور سرکاری اور نیم سرکاری ادارے بندر ہیں گے اور تمام لوگ باوضو جشن جلوس میں شریک ہونگے۔ جلوس کے دوران سگریٹ نوشی، ڈھول، بینڈ باجا اور رقص ممنوع ہوگا۔ اور دوران جلوس اختلافی نعرے اور تقاریر وغیرہ کی اجازت نہیں ہوگی اور نہ ہی راستہ میں تقاریر ہونگی۔

جلوس کے روٹ پر 11 ربیع الاول 5 بجے شام سے لیکر 12 ربیع الاول کو جلوس کے اختتام تک کسی قسم کی چھوٹی بڑی گاڑیوں کے چلنے پر پابندی ہوگی۔ علماے کرام اور آئمہ مساجدمیں میلاد النبی ﷺ کا جشن منانے کے فیوض و برکات سے آگاہ کرتے ہوئے انھیں جشن و جلوس میں شمولیت کی ترغیب دیں گے اور حضور کے مشن کو موثر انداز میں پیش کریں گے اوراپنی مساجدکے جلوس لے کر خوشیہ مسجد بلیاہ کوٹلی میں مرکزی جلوس میں شریک ہونگے۔

مقامی انتظامیہ، پولیس ،سنی فورس، میلا دفورس نوید ویلفیئر فاونڈیشن ،کشمیر ویلفیر سنٹر3 12 شہری دفاع, ریسکیو 1122 اور معززین مل جل کر نظم وضبط برقرار رکھنے کے لے اپنابھر پور کردار ادا کریں گے۔ جبکہ صفائی کا کام میونسپل کارپوریشن کوٹلی کرے گی۔ سوشل میڈیا میں راجہ حسیب صادق۔ فیصل منیرمغل،راجہ تنویراحمداور عابد حسین بٹ، پرنٹ میڈیا میں تشہیر کا اہتما م عرفان مغل، محمد عابد بشیر کریں گے جس کے انچارج خلیل احمد ڈار ہونگے۔

11 ربیع الاول دن 2 بجے آبشار چوک کوٹلی سے موٹرسائیکل ریلی زیرقیادت عبد الرحمان نورانی اور راجہ محمد آصف نکالی جائے گی۔ جس کا روٹ حسب سابق ہی ہوگا۔ ترغیب کمیٹی کے سربراہ ملک محمد یعقوب خان ن ہونگے اور اراکین میں مبارک علی بسمل، عنایت اللہ چغتائی، شاہنواز بٹ عشرت تنویر قریشی، ظفیر بٹ عمران عادل، جمیل منہاس، اعجازمغل، را جہ عبد الرحیم، ملک ارشاد علی،سرمدمقبول ملک اورراجہ عقیل احمد فرائض سرانجام دیں گے۔

تا کہ میلاد مصطفی شایان شان طریقہ سے منا نے ،جلوس کے راستہ بالخصوص اور دیگر راستوں اور بازار کو بالعموم زیادہ سے زیادہ خوبصورت اور سجاوٹ سے مزین کیا جا سکے۔ نیز سر کاری اور پرائیویٹ اداروں میں سجاوٹ وغیرہ کی ترغیب دیں گے۔ تبرک تقسیم کمیٹی کے سر پرست سردار تا ثیر احمد ہونگے اور اراکین عزیز احمد راٹھور،علی احمدجان،فضیل ہاشمی، احتشام را ٹھور، ماسر عبد المجید، سرمد قادری ایڈ و و کیٹ، غیاث شوکت بٹ ایڈووکیٹ، محمد صہیب راجہ، آصف شہزاد، کاشف بٹ، جنید خورشید قادری، عدیل اسرار،ارضا نذیر قادری، حاجی جاو ید احمد، اشفاق یوسف اور حسن علی بسطامی ہونگے۔

رضا کارمیلاد فورس علی احمد جان چیئرمین ، حافظ محمدمنیرزاہدی سرپرست اوراراکین آصف علی قادری، ماسر عبد المجید ،قدیرمغل،شبیرمغل،عباس صادق،عمران پاشا،شیخ عمران، اظہر بٹ وغیر ہ جو موجودہ حالات کے پیش نظر جشن و جلوس کے دوران سیکیورٹی اور امن عامہ کے امور سر انجام دیگی۔ معائنہ کمیٹی نمبر 1۔ برائے سجاوٹ بازار (دن) چیئر مین اسسٹنٹ کمشنر ،محمد تاج چوہدری میئر کوٹلی اورججز صدر ڈسٹرکٹ بار کوٹلی، صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب کوٹلی، ظہیر بابرچغتائی ایڈووکیٹ، چوہدری محمد غالب، لیاقت حسین مغل ایڈووکیٹ، ملک کا شف محی الدین کونسلرر، راجہ فیصل حسن کونسلر اور سرمد خورشید قادری ایڈووکیٹ ہوں گے۔

یہ کمیٹی معائنہ کا آغاز 12 ربیع الاول صبح 8 بجے جامع خوشیہ مسجد بلیاہ سے کریگی۔ معائنہ کمیٹی نمبر 2۔ برائے سجاوٹ مساجد اور سرکاری عمارات (دن) چیئر مین پروفیسر محمد اشرف کھوکھر اورججز نصیر احمد راٹھور ایڈوکیٹ، چوہدری طارق دائود، مرزا عاطف جرال، ملک ارشاد علی سردار مشہودمحمود اور عامر حسین شاہ کونسلر، چو ہدری فیاض منظور کونسلر ہو نگے۔

یہ کمیٹی بھی معائنہ کا آغاز 12 ربیع الاول صبح 8 بجے جامع خورشید مسجد بلیاہ سے کریگی۔ معائنہ کمیٹی نمبر 3 برائے چراغاں مساجد اور سرکاری عمارات (رات) چئیر مین راجہ محمد یسین قیصر ڈ پٹی کسٹوڈین (ر) کوٹلی اورججز چو ہدری محمد عابد، راجہ مہتاب خان، میاں محمداکرم، ظفر یاب سبحانی، ظہیر انجم کونسلر، سید سبطین شاہ کونسلر، شاہد کمال او غلام سرور کیانی ہونگے۔

یہ کمیٹی معائنہ کا آغاز 11 ربیع الاول بعد از نماز عشاء جامع خورشید مسجد بلیاہ سے کرے گی۔ برائے چراغاں بازار (رات) راجہ ریاست محمود ڈپٹی مئیر اور صابر وسیم مغل سیکرٹری جو ملک فیاض احمد موسی ڈپٹی ڈائر یکٹ، با برمحمود بیگ، راجہ گلفراز خان،ملک ظفر زرگر، مرز اتو قیر احمد کونسلر اور فاتح محمود کیانی ہو نگے۔یہ کمیٹی معائنہ کا آغاز 11 ربیع الاول بعد از نماز عشاء جامع غوثیہ مسجد بلیاہ سے کرے گی۔

تمام کمیٹیاں معائنہ رپورٹس سیکرٹری مرکزی میلاد کمیٹی کے حوالے کریں گی۔ جس کی روشنی میں بہترین کار کردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو انعامات دیئے جائیں گے۔16۔ فنانس کمیٹی: محمد تاج چوہدری منیر کوٹلی چیر مین اور اراکین، ملک محمد یعقوب خان، مبارک علی بسمل، شاہنواز بٹ ہونگے جو مالیات کا اہتمام کریں گے۔