کل آئین، جمہوریت اور پارلیمنٹ پر حملہ کیا گیا، حافظ حمد اللہ

اقدام سے ثابت ہوگیا ملک جمہوری نہیں پولیس اسٹیٹ ہے، بیان

منگل 10 ستمبر 2024 21:40

کل آئین، جمہوریت اور پارلیمنٹ پر حملہ کیا گیا، حافظ حمد اللہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2024ء) ترجمان جے یو آئی (ف)حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ کل رات آئین، جمہوریت اور پارلیمنٹ پر حملہ کیا گیا،اقدام سے ثابت ہوگیا ملک جمہوری نہیں پولیس اسٹیٹ ہے۔ایک بیان میں حافظ حمد اللہ نے کہا کہ گزشتہ روز کے اقدام سے ثابت ہوگیا کہ ملک جمہوری نہیں پولیس اسٹیٹ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف آئین، جمہوریت اور پارلیمنٹ کے وقار کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کارروائی کی مذمت کریں۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ پر حملے کی مذموم حرکت جس نے بھی کی ہے، وزیراعظم اس کے خلاف ایکشن لینے کی ہدایت جاری کریں۔انہوں نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی آئینی ذمے داری کو پورا کریں، جس سے وفاداری کا انہوں نے حلف لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر اپنی آئینی ذمے داریوں کو اسپیکر پورا نہیں کرسکتے تو اسپیکرشپ سے مستعفی ہونا بہتر ہے۔