Live Updates

گنڈاپور اگر جیل توڑنے کی بات کرتا ہے تو پھر عمران خان کی ذمہ داری بھی ان کی ہے

اگرجیل پر دھاوا بولا گیا تو آپ گارنٹی کرسکتے ہیں کہ مجھ پر کافی نہیں گرے گی، گنڈاپور خود بتائیں کہ کل جیمرز کی وجہ سے رابطہ نہیں ہوا، بس پیٹیز اور پیسٹری کھائی ہے، اگلی بارگرم پیٹیزکریم اور جیم ہوگا،سینیٹر فیصل واوڈا کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 10 ستمبر 2024 22:58

گنڈاپور اگر جیل توڑنے کی بات کرتا ہے تو پھر عمران خان کی ذمہ داری بھی ..
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 ستمبر 2024ء) سینئر سیاستدان سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ گنڈاپور اگر جیل توڑنے کی بات کرتا ہے تو عمران خان کی ذمہ داری بھی ان کی ہے،اگرجیل پر دھاوا بولا گیا توآپ گارنٹی کرسکتے ہیں کہ مجھ پر کافی نہیں گرے گی،گنڈاپور خود بتائیں کہ کل جیمرز کی وجہ سے رابطہ نہیں ہوا۔ انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈاپور خود بتائیں کہ امن وامان کی اتنی بڑی جو میٹنگ تھی، اس بار تو جیمرز کی وجہ سے رابطہ نہیں ہوا، پیٹیز اور پیسٹری کھائی ہے، اور وہ سامنے نہیں آرہے، اگلی بارگرم پیٹیزکریم اور جیم ہوگا۔

جب صوبے کے وزیراعلیٰ ہوکر آپ ریاست، سیاست اور حکومت کو دھمکیاں لگائیں، آپ خود حکومت کا حصہ ہیں، آپ کہتے میں جیل توڑوں گا، عمران خان کی جان کی ذمہ داری گنڈاپور کی ہے،کل کوجیل پر دھاوا بول دیا جائے پھر آپ گارنٹی کرسکتے ہیں کہ مجھ پر کافی نہیں گرے گی یا مجھے کچھ نہیں ہوگا؟فیض باپ تو آپ کا ہے ناں، فیض اور باجوہ کی تسبیح تو آپ لوگ پڑھتے تھے۔

(جاری ہے)

کون کس کی گود میں بیٹھ کر آیا ، مجھے نہ سمجھائیں میں نے اس پارٹی کے اندر 15سال دیئے ہیں، پیسا لگایا، خون دیا پسینہ دیا ہے۔گنڈاپور پٹھانوں کو بدنام نہ کریں وہ بڑی غیور قوم ہے، گنڈاپور آئیں زلفوں سے پکڑ کر الٹا لٹکائیں گے، جاتے ہوئے مسٹر گنڈاپور نہیں مس گنڈاپور اور مٹھائی کا ٹوکرا بھی دیں گے، گنڈاپور مریم نوازاور میڈیا خواتین کو گالیاں دے گا، کیوں نہ جواب دیں؟میں گالیوں سے ڈرنے والا نہیں ہوں، میں پاکستان کو کرکٹ ٹیم نہیں بننے دوں گا۔2022کی اسمبلی کی ویڈیو نکالیں کس طرح اسمبلی پر دھاوا بولا گیا، کیا کوئی قتل کرکے اسمبلی چلا جائے اس کو پولیس گرفتار نہیں کرے گی؟مجھے فوج کے نتھی توکیا جاتا لیکن میں بتادوں کہ میں سمجھوتہ نہیں کرتا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات