لاہورسمیت پنجاب بھرمیں 5.7 شدت کا زلزلہ

بدھ 11 ستمبر 2024 16:46

لاہورسمیت پنجاب بھرمیں 5.7 شدت کا زلزلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2024ء) لاہور سمیت پنجاب بھر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کا مرکز ڈیرہ غازی خان شادی والا جبکہ گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔

(جاری ہے)

پنجاب بھر کی انتظامیہ عمارتوں کی چیکنگ میں مصروف ہے۔زلزلہ کے آفٹر شاکس سے نمٹنے کے لیے مشینری اور عملے کو الرٹ رکھا گیا ہے ۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ پراونشل کنٹرول روم سمیت پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز الرٹ ہیں،زلزلہ سے نقصانات کی اطلاع پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر دی جا سکتی ہے۔