وزیر اعلیٰ مریم نوازکا پولیو ٹیم پر تشدد کی خبرکا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی

جمعرات 12 ستمبر 2024 20:09

وزیر اعلیٰ مریم نوازکا پولیو ٹیم پر تشدد کی خبرکا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پولیو ٹیم پر تشدد کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے داتا گنج بخش ٹائون کی یو سی69 میں پولیو ٹیم پر تشدد کے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پولیو ورکرز بچوں کو معذوری سے بچانے کا قومی فریضہ سر انجام دے رہے ہیں،انسداد پولیو ویکسی نیشن مہم میں رکاوٹ ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔