دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

جمعرات 12 ستمبر 2024 20:20

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2024ء) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورتحال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ میںتربیلاکے مقام پرآمد ایک لاکھ 8 ہزار600کیوسک اور اخرج یک لاکھ 8 ہزار100کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد 29 ہزار600کیوسک اور اخراج 29 ہزار600کیوسک، خیرآباد پل آمد 92 ہزار 500 کیوسک اور اخرج 92 ہزار 500کیوسک،جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد25ہزار600کیوسک اور اخراج20 ہزارکیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد 38 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 11 ہزار500 کیوسک رہا۔

جناح بیراجآمد ایک لاکھ25 ہزار700 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 19 ہزار400 کیوسک، چشمہ آمد ایک لاکھ 49 ہزار کیوسک اوراخراج ایک لاکھ50 ہزار کیوسک، تونسہ آمد ایک لاکھ 22 ہزار500کیوسک اور اخراج 96 ہزار300 کیوسک،گدو آمدایک لاکھ 68 ہزار200کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 43 ہزار 100 کیوسک، سکھر آمد ایک لاکھ36 ہزار300 کیوسک اور اخراج 99 ہزار600 کیوسک، کوٹری آمد ایک لاکھ 73 ہزارکیوسک اور اخراج ایک لاکھ 65 ہزار100 کیوسک،تریموں آمد 28ہزار600کیوسک اور اخراج 16 ہزار700 کیوسک ، پنجند آمد 58 ہزار400کیوسک اور اخراج45 ہزار700 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

آبی ذخائر میںتربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ،پانی کی موجودہ سطح 1550 فٹ ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 5.766 ملین ایکڑ فٹ ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ،پانی کی موجودہ سطح 1228.50فٹ ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 6.228 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،پانی کی موجودہ سطح 647.80 فٹ ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.249 ملین ایکڑ فٹ رہا۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ئوکی صورت میں ہے ۔