حکومت مذاکرات کی ناکامی کی ذمہ داری اپوزیشن پر عائد نہ کرے، تحریک انصاف
یہ بتائے عمران خان تک فوری رسائی کیوں ناقابل قبول قرار دی کے پی میں مشاورت پر مبنی سیکیورٹی حکمت عملی کیوں قبول نہ کی ،اعلامیہ
اتوار 4 اکتوبر 2026 20:55
(جاری ہے)
تحریک انصاف نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید فوجی، پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، خیبرپختونخوا کے عوام نے دہشت گردی کے باعث جانی نقصان اور نقل مکانی کی بھاری قیمت ادا کی، انسداد دہشت گردی پالیسی میں خیبر پختونخوا کے عوام کے تحفظات اور تجربات کو مرکزی حیثیت دی جائے، دہشت گردی صرف طاقت یا یک طرفہ اقدامات سے ختم نہیں کی جا سکتی، وفاق اور خیبر پختونخوا حکومت کے نمائندے 72 گھنٹے میں مشترکہ انسداد دہشت گردی حکمت عملی بنائیں۔
پی ٹی آئی نے کہا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں موجود سیاسی جماعتوں اور قبائلی عمائدین سے بھی مشاورت کی جائے، بانی پی ٹی آئی تک رسائی ہوتی تو وزیراعلی خیبر پختونخوا ان سے سکیورٹی پالیسی پر براہ راست مشاورت کرسکتے تھے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ عمران خان کی صحت اور طبی علاج کا معاملہ بھی مذاکرات میں اٹھایا گیا، انہیں شفا انٹرنیشنل منتقل کرنے اور مناسب میڈیکل بورڈ بنانے کا مطالبہ کیا گیا، حکومت نے منگل سے بانی پی ٹی آئی سے اہل خانہ اور وکلا کی ملاقاتیں بحال کرنے پر آمادگی ظاہر کی، خاندان اور وکلا سے ملاقات طبی معائنے اور ضروری علاج کا متبادل نہیں، بانی پی ٹی آئی کی صحت کو سنجیدگی، شفافیت اور انسانی ہمدردی کے ساتھ دیکھا جائے۔ پی ٹی آئی نے کہا کہ حکومت مذاکرات کی ناکامی کی ذمہ داری مکمل طور پر اپوزیشن پر ڈالنے سے گریز کرے، حکومت بتائے بانی پی ٹی آئی تک فوری رسائی کیوں ناقابل قبول قرار دی گئی حکومت بتائے خیبر پختونخوا میں وسیع مشاورت پر مبنی سکیورٹی حکمت عملی کیوں قبول نہیں کی گئی پی ٹی آئی سیاسی مذاکرات، آئینی عمل اور قومی اتفاق رائے کے لیے تیار ہے، مذاکرات پیشگی شرائط یا غیر مشروط حمایت کے مطالبے سے کامیاب نہیں ہو سکتے۔مزید قومی خبریں
-
کے پی حکومت خود صوبے میں آئینی اقدام اٹھانے پر مجبور کر رہی ہے‘ عظمیٰ بخاری
-
اساتذہ کی عزت، وقار اور معاشی تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے، ندیم افضل چن
-
چیچہ وطنی،گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں بہتری کیلئے بروقت کاشت، معیاری و تصدیق شدہ بیج کے استعمال پر خصوصی توجہ دینے کا فیصلہ
-
گورنر خیبرپختونخوا کا سینئر صحافی عارف یوسفزئی سے اظہار تعزیت
-
پشاور، شراب فروخت کرنے والے 3 ملزمان گرفتار، 21 بوتلیں برآمد
-
کوہستان اپر پولیس کی کارروائی، 2 منشیات فروش چرس سمیت گرفتار
-
پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ٹیچرزڈے منایا گیا
-
میر رضا کیس، جوڈیشل کمیشن کا جائے وقوعہ کے دورے کا فیصلہ
-
ماہ ستمبر میں جنوبی بلوچستان سے 435 غیر قانونی افغان باشندے گرفتار
-
مری میں سکول وین میں آتشزدگی کے واقعہ کا مقدمہ ڈرائیورکیخلاف درج
-
اچھا استاد معاشرے میں مثبت تبدیلیوں کی بنیاد رکھ سکتا ہے، مریم نواز
-
گورنر خیبرپختونخوا کا ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پرخراجِ تحسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.