وزیر اعظم نے اگلے ہفتے سعودی عرب جانے کی ذمہ داری سونپی ہے‘ وفاقی وزیر پیٹرولیم
آج ملک اور خطے پر آزمائش کی گھڑی گزر رہی ہے ،خیبر پختو انخواہ میں دہشتگردی ایک بار پھر سر اٹھا رہی ہے وزیر اعلیٰ خیبر پختوانخواہ قومی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں ،سیاست و جگت بازی کسی اور وقت بھی کر سکتے ہیں‘ علی پرویز ملک
اتوار 4 اکتوبر 2026 13:15
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ میرے منہ میں خاک آج اتنی فکر ہے کہ کہیں ہم اپنی چھوٹی سیاست کیلئے کہیں ملک و ریاست کو کوئی ایسا نقصان نہ پہنچا دیں جس سے اگلی نسل کے آگے شرمندہ ہونا پڑے۔
انہوںنے کہا کہ ہمارے افسران اور جوان دہشتگردی کا مقابلہ کر رہے ہیں اور شہادتیں دے رہے ہیں ، ان کی قربانیوں کو مقدم کرکے عسکری قیادت کے ساتھ مل کر ملک کو آگے بڑھائیں، وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل نے تہیہ کررکھا ہے پاکستان کو ہر قسم کے شر سے محفوظ رکھنے کے لئے جس حد تک ریاست کو قدم اٹھانے پڑے ہم ملکی وقار کیلئے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ قوم کو آج خطے کی جنگ سے چیلنجز درپیش ہیں اس سے تحفظ دینے کے لئے بھی ذمہ دار انداز میں جو گنجائش نکال سکیں گے وہ نکالیں گے ،حکومت کی طرف سے یقین دہانی کراتا ہوں کہ مشکل ترین حالات میں جیب و حیثیت سے بڑھ کر عام آدمی کے تحفظ کے لئے جو قدم اٹھانا پڑا اٹھائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی نے بھی خطے کو لپیٹ میں لیا ہوا ہے، حوثیوں نے ریاض کے پاس تیل کی تنصیبات پر حملہ کیا ہے،یمن باب المندب پر کشتیوں کی گزر گاہ پر رکاوٹ ڈالنے کے لئے کارروائی کی گئی ،مکہ معاہدہ کرنے والے شراکت دار پاکستان نہ صرف ان اقدامات کی بلند ترین آواز میں مذمت کرتا ہے بلکہ ترکیہ کے ساتھ مل کر سعودی عرب کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے اگلے ہفتے سعودی عرب جانے کی ذمہ داری سونپی ہے ،سعودی توانائی کے وزیر سے ملاقات کر کے ان کا شکریہ ادا کروں گا۔مزید قومی خبریں
-
کے پی حکومت خود صوبے میں آئینی اقدام اٹھانے پر مجبور کر رہی ہے‘ عظمیٰ بخاری
-
اساتذہ کی عزت، وقار اور معاشی تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے، ندیم افضل چن
-
چیچہ وطنی،گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں بہتری کیلئے بروقت کاشت، معیاری و تصدیق شدہ بیج کے استعمال پر خصوصی توجہ دینے کا فیصلہ
-
گورنر خیبرپختونخوا کا سینئر صحافی عارف یوسفزئی سے اظہار تعزیت
-
پشاور، شراب فروخت کرنے والے 3 ملزمان گرفتار، 21 بوتلیں برآمد
-
کوہستان اپر پولیس کی کارروائی، 2 منشیات فروش چرس سمیت گرفتار
-
پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ٹیچرزڈے منایا گیا
-
میر رضا کیس، جوڈیشل کمیشن کا جائے وقوعہ کے دورے کا فیصلہ
-
ماہ ستمبر میں جنوبی بلوچستان سے 435 غیر قانونی افغان باشندے گرفتار
-
مری میں سکول وین میں آتشزدگی کے واقعہ کا مقدمہ ڈرائیورکیخلاف درج
-
اچھا استاد معاشرے میں مثبت تبدیلیوں کی بنیاد رکھ سکتا ہے، مریم نواز
-
گورنر خیبرپختونخوا کا ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پرخراجِ تحسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.