موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے پر نمٹنے کی پوری توجہ مرکوز ہے،وزیر اطلاعات

موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے ملک کو محفوظ بنانے کی کوشش جاری رکھیں گے، موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے ہر فرد کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا پڑے گا، عطاء اللہ تارڑ

جمعرات 12 ستمبر 2024 22:11

موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے پر نمٹنے کی پوری توجہ مرکوز ہے،وزیر اطلاعات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2024ء) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہاہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے پر نمٹنے کی پوری توجہ مرکوز ہے،موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے ملک کو محفوظ بنانے کی کوشش جاری رکھیں گے، موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے ہر فرد کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا پڑے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات نے کہاکہ زہریلی گیسوں کے اخراج میں پاکستان کا حصہ بہت کم ہے، پاکستان کا شمار موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں ہو رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان نے موسمیاتی تبدیلی کا بھاری خمیازہ بھگتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ شجرکاری، گرین انرجی، موسمیاتی تبدیلی سے متعلق آگاہی کے حوالے سے حکومت نے مختلف اقدامات اٹھائے ہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے پر نمٹنے کی پوری توجہ مرکوز ہے۔ وزیراطلاعات ونشریات نے کہاکہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو بھی پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرایا گیا، اس کا مقصد یہی تھا کہ پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کے نقصانات سے دنیا کو آگاہ کرنا تھا۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلی پر کام کرنے والی غیر ملکی تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کاربن میں اخراج کا حصہ ہمارا بہت کم ہے لیکن اس سے نقصان بہت زیادہ ہے۔ وزیراطلاعات ونشریات نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلی عالمی مسئلہ ہے، ترقی یافتہ ممالک کے تعاون سے اس مسئلے سے نمٹنا ہے، پاکستان نے اس معاملے پر بہت سنجیدگی دکھائی ہے۔ وزیر اطلاعات ونشریات نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے ہر فرد کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا پڑے گا۔وفاقی وزیر نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے عالمی شراکت داروں کے تعاون کی اشد ضرورت ہے۔ وزیر اطلاعات ونشریات نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے ملک کو محفوظ بنانے کی کوشش جاری رکھیں گے۔