
پاکستان سمندری ماحولیاتی نظام کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کے سیکرٹری جنرل سے گفتگو
جمعرات 12 ستمبر 2024 22:28

(جاری ہے)
ملاقات میں وزیر برائے بحری امور قیصر احمد شیخ، چیئرپرسن قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ سینیٹر شیری رحمان اور اعلیٰ سرکاری حکام بھی موجود تھے۔
صدر مملکت نے آئی ایم او کے سیکرٹری جنرل کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ بلیو اکانومی پر توجہ دینا پاکستان کی ترقیاتی حکمت عملی کا اہم جزو ہے کیونکہ پاکستان خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت ماہی گیری اور شپ بریکنگ کے شعبوں کو جدید بنانے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لئے موثر اقدامات کررہا ہے، پاکستان اپنے سمندری ماحولیاتی نظام کو بہتر بنانا چاہتا ہے اور اس سلسلے میں وہ آئی ایم او کی مدد اور مہارت کا خیرمقدم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے پاکستان نے سندھ میں ایک ملین ایکڑ پر مینگرووز لگائے ہیں، عالمی مارکیٹ میں کاربن کریڈٹ فروخت کیے ہیں جبکہ مزید 20 لاکھ ایکڑ اراضی پر مینگرووز لگانے کے منصوبے جاری ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کیلئے موثر اقدامات کر رہا ہے، پاکستان سمندری ماحولیاتی نظام کی بہتر ی کیلئے آئی ایم او کی معاونت کا خیرمقدم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلیو اکانومی پر توجہ دینا پاکستان کی ترقیاتی حکمت عملی کا اہم جزو ہے، پاکستان ماہی گیری اور شپ بریکنگ کے شعبوں کو جدید بنانے کا خواہاں ہے۔ صدر مملکت نے آئی ایم او کے ضوابط اور معیارات پر عمل کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آئی ایم او کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کا خواہاں ہے۔ اس موقع پر انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن (آئی ایم او) کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ پاکستان کے بحری شعبے میں بڑی صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم او پائیدار اور مو ثر بحری انڈسٹری کے فروغ میں پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔ صدر مملکت نے موثر ریگولیٹری فریم ورک کا مشن آگے بڑھانے کیلئے سیکرٹری جنرل کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این ویمن کے 15 سال: صنفی مساوات میں پیش رفت لیکن منزل ابھی دور
-
سیویل کانفرنس عہد نامہ ترقیاتی مالیات کی طرف اہم قدم، نوید حنیف
-
یو این چیف کی یوکرین پر تابڑتوڑ روسی حملوں کی مذمت
-
سرد موسم کیلئے مشہور گلگت کا علاقہ ملک کا سب سے گرم ترین علاقہ بن گیا
-
کے پی میں رجیم چینج کی کہانی کی طرح ابراہم اکارڈ کی اسٹوری بھی میڈیا پر بنائی گئی
-
خیبرپختونخواہ میں رجیم چینج وفاقی حکومت کا ہدف نہیں، پارٹی میں بھی کوئی بات نہیں ہوئی
-
ملک کا سب سے بڑا ڈیم پانی سے مکمل طور پر بھر گیا
-
پی ٹی آئی میں اگر کوئی عمران خان کو مائنس کرے گا تو وہ خود مائنس ہوجائےگا
-
احتجاجی تحریک کا مقصد عمران خان کی رہائی اور آئین قانون کی حکمرانی قائم کرنا ہے
-
خیبرپختونخواہ میں تحریک عدم اعتماد کا کوئی پلان نہیں لیکن یہ کوشش ہوسکتی ہے
-
شہباز شریف حکومت نے ایک سال میں ملکی قرضوں میں 8 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ کر دیا
-
27 آئینی ترمیم اور الیکشن 2030 تک لے جانے کی خبریں کائٹ فلائنگ ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.