Live Updates

سوات میں ہونے والا کرکٹ ٹورنامنٹ پتوکی کی ایم شاکر اکیڈمی نے جیت لیا

جمعہ 13 ستمبر 2024 14:05

پھولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2024ء) سوات میں ہونے والا کرکٹ ٹورنامنٹ پتوکی کی ایم شاکر اکیڈمی نے جیت لیا۔واپڈا ڈیپارٹمنٹ ہیڈ آف سوات زمان خان کی طرف سے آرگنائزر کیے گئے ٹورنامنٹ میں 4ٹیموں نے حصہ لیا جن میں گرین سی سی سوات، نومانیہ لب سوات، کے سی سی گوجرانوالہ اور ایم ایس شاکر کرکٹ اکیڈمی قصور شامل تھیں ۔

(جاری ہے)

فائنل میں ایم ایس شاکر اکیڈمی نے پہلے کھیلتے ہوئے 235رنز کا ٹارگٹ دیا جس میں ابوبکر کے تیز ترین 75سکور اور ذیشان کے 95رنز شامل تھے ، کے سی سی گوجرانوالہ 235رنز کے تعاقب میں کامیاب نہ ہوسکی، تمام پلیئرز نے سوات کی حسین وادیوں میں خوب سیرو تفریح بھی کی ۔اس موقع پر ایم ایس شاکر اکیڈمی کے سی ای اور نے اپنے سپانسر کا بھی شکریہ ادا کیا۔

Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :