پولیس تھانہ خوشاب نے غیرت کے نام پر بھابھی کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا

جمعہ 13 ستمبر 2024 18:26

پولیس تھانہ خوشاب نے  غیرت کے نام پر بھابھی کو قتل کرنے والے ملزم کو ..
جوہرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2024ء) پولیس تھانہ خوشاب نے غیرت کے نام پر بھابھی کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ خوشاب کی حدود رمضان پورہ میں غیرت کے نام پر ملزم سید عابد حسین شاہ نے گزشتہ روز اپنی بھابھی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا ۔ایس ایچ او تھانہ خوشاب کی سربراہی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےملزم کو چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا ۔پولیس نے اپنی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا ۔ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم نے کہا ہے کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔\378

متعلقہ عنوان :