انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام خانیوال میں دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد

Sarwar Nazir محمد سرور نذیر جمعہ 13 ستمبر 2024 17:22

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 ستمبر2024ء) انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام اور خانیوال یونین آف جرنلسٹس کی میزبانی میں لیڈرشپ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں سے مختلف صحافی تنظیموں کے اراکین نے شرکت کی۔دو روزہ ورکشاپ کے پہلے روز ماسٹر ٹرینرز غلام مصطفیٰ ،احتشام الحق،اقرا مغل،اور عدنان لودھی نے لیکچرز دیے۔

(جاری ہے)

ورکشاپ میں کسی تنظیم کے ممبران کی ذمہ داریوں ،لیڈر کے کردار ، لیڈر کی خوبیوں ، پرفیکٹ تنظیم سمیت یونین کے سٹرکچر پر لیکچر دیا گیا ٹرینرز کے نہایت سادہ انداز میں معلوماتی اور عام فہم لیکچرز نے ورکشاپ کو چار چاند لگا دیے۔قبل ازیں خانیوال یونین آف جرنلسٹس کے ضلعی صدر چوہدری اشفاق جٹ نے خطاب کیا اور ورکشاپ کے انعقاد کے لیے خانیوال کے چناؤ پر انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کا شکریہ ادا کیا ورکشاپ میں جہانیاں، خانیوال، میاں چنوں ،کبیروالہ ،بہاولپور سمیت مختلف شہروں سے صحافیوں نے شرکت کی شرکاء نے ورکشاپ کے انعقاد کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :