پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

جمعہ 13 ستمبر 2024 21:36

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2024ء) پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعہ کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں 28 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 278 روپے 16 پیسے ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 11 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 738 روپے 01 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 722 روپے 49 پیسے رہی، کویتی دینار کی 911 روپے 80 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 76 روپے 29 پیسے ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں جمعہ کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 279 روپے اور قیمت فروخت 280 روپے 85 پیسے ریکارڈ کی گئی۔