امریکا یوکرین کو روس میں امریکی میزائل استعمال کرنے کی اجازت پر غورکررہا ہے، جوبائیڈن

ہفتہ 14 ستمبر 2024 18:54

امریکا یوکرین کو روس میں امریکی میزائل استعمال کرنے کی اجازت پر غورکررہا ..
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2024ء) امریکی صدر جوبائیڈن اور برطانوی وزیراعظم کی وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران یوکرین کی مدد کے نئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے امریکی مزائلوں کو روس کے اندر استعمال کرنے پر بھی غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

وائٹ ہاوس کے اندر برطانوی وزیراعظم کے ساتھ گفتگو میں امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن یوکرین جنگ جیت نہیں سکتے۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکا یوکرین کو روس کے اندر طویل فاصلے تک مارکرنے والے میزائل استعمال کرنے کی اجازت دینے پر غور کر رہا ہے۔دوسری جانب روسی صدر نے خبردار کیا کہ اگر یوکرین نے دورمار میزائلوں سے حملے کیے تو اس کا مطلب یہ ہو گا کہ مغربی ممالک روس کے خلاف براہ راست جنگ میں شریک ہیں اس کے بعد جنگ کا رخ تبدیل بھی ہو سکتا ہے۔