کوئی قانون سازی جو فرد واحد کیلئے ہو وہ نہیں مانیں گے،اسد قیصر

یہ افسوسناک ہے کہ چھپ کر آئینی پیکیج اور ترامیم لا رہے ہیں، پی ٹی آئی رہنما کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 14 ستمبر 2024 22:24

کوئی قانون سازی جو فرد واحد کیلئے ہو وہ نہیں مانیں گے،اسد قیصر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2024ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ کوئی قانون سازی جو فرد واحد کیلئے ہو وہ نہیں مانیں گے، ابھی تک آئینی ترمیم یا پیکیج کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔آئینی ترامیم پر پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ چھپ کر آئینی پیکیج اور ترامیم لا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ غیرآئینی ترامیم کی جا رہی ہیں وہ بھی چپکے سے کر رہے ہیں، ایوان میں باقاعدہ لے کر آئیں، اس پر بحث ہو تاکہ علم ہوکہ اس میں کیا ہے۔اسد قیصر نے کہا کہ چاہتے ہیں پارلیمان مضبوط ہو، اس پر کوئی تجویز آئی تو مشاورت کریں گے۔پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ ہمارے ممبران اسمبلی کو اغواء کر کے زور و ذر سے قانون سازی کی جا رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ ہمیں دشواری ہوئی تو سارے فیصلے روڈ پر ہوں گے۔