ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: چین نے پاکستان کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

قومی ٹیم کو میزبان حریف کیخلاف پنلٹی شوٹ آئوٹ پر 0-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 16 ستمبر 2024 14:26

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: چین نے پاکستان کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 16 ستمبر 2024ء ) چین میں جاری ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں چین نے پاکستان کو پنیلٹی شوٹ آئوٹ پر صفر کے مقابلے 2 گولز سے شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ چین کی جانب سے پہلا گول دوسرے کوارٹر میں کیا گیا جبکہ تیسرے کوارٹر میں پاکستان کے احمد ندیم نے گول کرکے میچ کو فیصلہ کن پنالٹی شوٹ آؤٹ تک پہنچایا۔

(جاری ہے)

پنلٹی شوٹ آئوٹ میں چین نے پاکستان کو 0 کے مقابلے میں 2 گول سے ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا، پاکستان کی جانب سے پینلٹی شوٹ آؤٹ پاکستانی کھلاڑی لگاتار چار مرتبہ پینلٹی شوٹ آؤٹ پر گول نا کر سکے۔ چین نے دوسری بار پاکستان ہاکی ٹیم کو شکست سے دو چار کیا ہے، اس قبل 2006ء کے ایشین گیمز کے سیمی فائنل میں بھی چین نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔ واضح رہے کہ چین ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہلی بار پہنچا ہے۔ بھارت 4 مرتبہ اور پاکستان 3 مرتبہ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی جیت چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :