Live Updates

سردار سرفراز خان ڈومکی کی رحلت سے صدمہ پہنچااللہ پاک مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے، نواب ثناء اللہ زہری

پیر 16 ستمبر 2024 21:45

سردار سرفراز خان ڈومکی کی رحلت سے صدمہ پہنچااللہ پاک مرحوم کو اپنے ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2024ء) سابق وزیراعلیٰ بلوچستان رکن صوبائی اسمبلی چیف آف جھالاوان نواب ثنا اللہ خان زہری کا صوبائی وزیر بلدیات سردار سرفراز خان ڈومکی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارسردار سرفراز خان ڈومکی ایک زیرک اور معتبر سیاست دان اور قبائلی شخصیت تھے مرحوم نے بلوچستان کے سیاسی اور قبائلی نظام میں ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا سردار سرفراز خان ڈومکی موجودہ بلوچستان کے متحرک سیاسی رہنما تھے سردار سرفراز خان ڈومکی کی رحلت سے گہرا صدمہ پہنچااللہ پاک سردار سرفراز خان ڈومکی کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔

(جاری ہے)

غم اور دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیںمرحوم کی ناگہانی موت بلوچستان کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے ۔
Live بلوچستان سے متعلق تازہ ترین معلومات