بغیرہیلمٹ موٹرسائیکل سوارملازمین کا ٹریفک دفاترمیں داخلہ بند

کوئی بھی ٹریفک اہلکار، پولیس اہلکار ٹریفک دفاتر، پولیس لائنز میں داخل نہیں ہوگا‘ سی ٹی او عمارہ اطہر

بدھ 18 ستمبر 2024 17:42

بغیرہیلمٹ موٹرسائیکل سوارملازمین کا ٹریفک دفاترمیں داخلہ بند
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2024ء) سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے بغیر ہیلمٹ تمام ملازمین کا ٹریفک دفاتر میں داخلہ بند کردیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ٹریفک اہلکار، پولیس اہلکار ٹریفک دفاتر، پولیس لائنز میں داخل نہیں ہوگا،روڈ پر بھی کوئی بغیر ہیلمٹ ٹریفک اہلکار نظر آیا تو چالان کیساتھ ساتھ محکمانہ کارروائی بھی ہوگی۔ سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے ایس پیز اور سرکل افسران کو خود کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ہیلمٹ پر زیروٹولرنس پالیسی ہے، عملدرآمد یقینی بنائیں، موٹرسائیکل کا لائسنس بنوانے کے لئے آنے والوں کے لئے بھی ہیلمٹ لازمی ہے ، شہری چالان کے ڈر سے نہیں بلکہ اپنے تحفظ کیلئے ہیلمٹ پہنیں۔

متعلقہ عنوان :