بلاول بھٹو زرداری کا سکھر کے سینئر صحافی چوہدری محمد ارشاد کے انتقال پر اظہار افسوس

جمعرات 19 ستمبر 2024 21:59

بلاول بھٹو زرداری کا سکھر کے سینئر صحافی چوہدری محمد ارشاد کے انتقال ..
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا سکھر کے سینئر صحافی چوہدری محمد ارشاد کے انتقال پر اظہار افسوس تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جاری کردہ تعزیتی بیان میں سکھر کے سینئیر صحافی چوہدری محمد ارشاد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کو اظہار کیا اور کہا کہ چوہدری محمد ارشاد گوندل کے انتقال کی خبر سن کر رنجیدہ ہوں،اور اس دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں، بلاول بھٹو زرداری نے تعزیتی بیان میں مزید کہا کہ مرحوم چوہدری محمد ارشاد کی صحافت کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، مرحوم کی درجات کی بلندی کے لیے دعا گو ہو۔