سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق کا الیکشن کمیشن سے ترمیم شدہ الیکشن ایکٹ کے تحت مخصوص نشستیں الاٹ کرنیکا مطالبہ

جمعرات 19 ستمبر 2024 23:05

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق کا الیکشن کمیشن سے ترمیم شدہ الیکشن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2024ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے ترمیم شدہ الیکشن ایکٹ کے تحت مخصوص نشستیں الاٹ کرنے کا مطالبہ کر دیا اور کہا کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں کیا جا سکتا۔

(جاری ہے)

سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کے نام خط لکھا گیا ہے جس میں سپیکر قومی اسمبلی نے ترمیم شدہ الیکشن ایکٹ کے تحت مخصوص نشستیں الاٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے ،خط میں کہاگیا ہے کہ ترمیمی الیکشن ایکٹ کے تحت کسی سیاسی جماعت میں شامل ہونے والا آزاد رکن اب پارٹی تبدیل نہیں کر سکتا،سپیکر نے کہا کہ ترمیم شدہ الیکشن ایکٹ کا اطلاق 2017 سے کیا گیا ہے، ترمیم شدہ الیکشن ایکٹ پر عمل درامد الیکشن کمیشن کی آئینی اور قانونی ذمہ داری ہے،جمہوریت اور پارلیمانی خود مختاری کے اصولوں پر عمل درآمد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے،الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں کیا جا سکتا،الیکشن کمیشن ترمیمی الیکشن ایکٹ کے تحت مخصوص نشستیں الاٹ کرے۔