کو ئٹہ سمیت بلو چستان بھر میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

بدھ 25 ستمبر 2024 17:52

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2024ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کو ئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ درجہ حرارت ضلع چاغی کے علا قے نوکنڈی میں 43ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، کو ئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37ڈگری سینٹی گر یڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ صو بے کے دیگر علا قے قلات 29، سبی 41،تربت40،گوادر34،جیونی میں زیادہ سے زیادہ 33ڈگری سینٹی گر یڈ ریکارڈ کیا گیا ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹو ں کے دوران صوبے کے کسی ضلعے میں بارش کا امکان نہیں ،میدانی اور ساحلی علا قوں میں گرمی کی شدت میں اضا فے کامکان ہے ۔ MFB