منگلی تھانے کی حدود میں ہوا خطرناک حادثہ جس کے نتیجے میں 10 سالہ معصوم طالب علم محمد امین ولد غلام عباس کارڑو جاں بحق جبکہ بھائی زخمی

Shahbaz Ali Asadi شہباز علی اسدی جمعرات 26 ستمبر 2024 17:50

نوابشاہ(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26ستمبر 2024 ) ن ڈسٹرکٹ سانگھڑ کے قریب منگلی تھانے کی حدود ورکشاپ میں ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 10 سالہ معصوم طالب علم محمد امین ولد غلام عباس کارڑو جاں بحق جبکہ بھائی زخمی ہوگیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق سانگھڑ منگلی تھانہ کے نواحی گاؤں کوکو خان ​​رند کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں دسویں جماعت کا معصوم طالب علم محمد امین کارڑو ٹریکٹر ٹرالی کے ٹائروں تلے کچل کر جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کا بھائی شدید زخمی ہوگیا جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش اور زخمی کو سول ہسپتال سانگھڑ منتقل کر دیا تاہم ٹریکٹر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ٹریکٹر ملک جٹ نامی شخص کی بتائی جارہی ہے پولیس نے تلاش شروع کردی