چوبیس گھنٹوں میں صوبہ بھر میں ڈینگی کے 87 کیسز رپورٹ

جمعہ 27 ستمبر 2024 21:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 ستمبر2024ء) گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبہ بھر میں ڈینگی کے 87 کیسز رپورٹ ہوئے۔ترجمان محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی سے 68، لاہور سے 4 ،فیصل آباد اور اٹک سے 3،3، چکوال سے 2،جہلم، گوجرانوالہ، بہاولپور، سیالکوٹ، گجرات، جھنگ اور سرگودھا سے ایک ،ایک ڈینگی کا کیس رپورٹ ہوا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق ایک ہفتہ میں 570 کیسز جبکہ رواں سال اب تک 1458 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے۔

متعلقہ عنوان :