تین روزہ فرنیچرز فیسٹیول میں شاندار 40 سے 50 فیصد تک رعائتی آفر جاری ہے

Shahbaz Ali Asadi شہباز علی اسدی ہفتہ 28 ستمبر 2024 17:29

نوابشاہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 ستمبر 2024ء ) تین روزہ 27-28-29 ستمبر سے مقامی شادی حال قاضی احمد موڈ پر میگا فرنیچرز فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں پاکستان کے مشہور معروف 20 سے زائد برانڈ کے خوبصورت و اعلیٰ کوالٹی کے فرنیچرز کی نمائش جاری ہے جس میں شہر نوابشاہ اور گرد و نواح کے علاقوں کے لئے شاندار موقع ہے جہاں فیسٹیول میں شاندار آفرز اپ ٹو 40 سے 50 فیصد تک کی بہترین ڈسکاؤنٹ آفر جاری ہے جہیز کا سامان بھی بہترین پیکجز کے ساتھ مل رہا ہے اسموقع پر فیسٹیول کی منیجنگ ڈائریکٹر میڈم عالیہ کا کہنا تھا کہ اس فیسٹیول میں خصوصی پیکجز ہیں جہیز لینے والوں کو اور اپنا گھر سجانے والوں کو یہ نمائش بہترین موقع فراہم کرتی ہے تاکہ آپ اپنی پسند کی چیز انتہائی مناسب قیمتوں میں 40 سے 50 فیصد تک کے ڈسکاؤنٹ میں خرید کر اپنے گھر کو بہترین فرنیچرز سے سجا سکتے ہیں اور اپنی بہن بیٹیوں کی شادی کیلئے جہیز مارکیٹ سے بھی انتہائی کم قیمتوں میں خرید کر اپنا اور اپنی فیملی کا بڑا خرچہ آدھا کرسکتے ہیں فیسٹیول میں بطور مہمان خصوصی چیمبرآف کامرس شہید بینظیرآباد کے رہنماء حاجی عظیم مغل نے بھی شرکت کی اور فیسٹیول کا دورہ کیا اور نمائش کو سراہا

متعلقہ عنوان :