
فیصل آباد شہر اور گردونوا ح میں ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری
،گزشتہ 24گھنٹو ں کے دوران 180سے زائد مقاما ت پر وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات‘ نقدی‘ قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین کر لے گئے
پیر 30 ستمبر 2024 11:15
(جاری ہے)
جڑانوالہ کے علاقہ 121 گ ب میں مسافروں کے روپ میں بس کے انتظار میں کھڑے ڈاکوئوں نے خاتون ساتھی کی مدد سے کار سوار غلام مصطفی کو رُکنے کا اشارہ کیا اور گاڑی نہ روکنے پر فائرنگ کر دی، 99 رب میں وقاص سے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ جڑانوالہ شیل پٹرول پمپ کے قریب اسحاق سے موٹرسائیکل‘ فون‘ 352 گ ب کے حبیب الرحمن سے 70ہزار روپے‘ فون‘ 22گ ب کے ارشد سے 22ہزار روپے‘ فون‘ 113 گ ب کے شکیل سے پونے دو لاکھ روپے‘ 354 گ ب کے شاہد اقبال کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات‘ نقدی چور لے اُڑے‘ 68 گ ب میں زونگ ٹاور سے بیٹریاں چوری‘ 21 گ ب کے امین سے نقدی‘ فون‘ 54 گ ب میں ٹکا خان سے اڑھائی لاکھ روپے‘ 99 گ ب میں شاہد کی حویلی سے لاکھوں کے جانور‘ 65 گ ب میں سہیل کے گھر کا صفایا کر دیا‘ 591 گ ب کے حافظ واجد کی دکان لوٹ لی‘ 205 رب کے آصف سے 2لاکھ 70ہزار روپے چھین لیے‘ 200 رب میں مولابخش اور شہباز کی دکانوں سے بیٹریاں چور لے گئے‘ 194 رب کے خرم سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ 99 رب کے طاہر جاوید سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ ملت ٹائون کے علاقہ مسلم ٹائون کے ڈاکٹر محمد عامر کے گھر سے 10تولے زیورات اور سامان چور لے اُڑے‘ تھانہ مدینہ ٹائون کے علاقہ ماڈل سٹی سے ڈاکوئوں کا چھ رکنی گروہ شہری اسلم کے گھر سے 85لاکھ کے زیورات‘ نقدی چھین کر فرار ہو گئے‘ سمن آباد میں سیف الرحمن سے 5لاکھ چھین لیے‘ علی سٹریٹ میں اعجاز سے دو لاکھ‘ مدینہ ٹائون کے وسیم سے 50ہزار روپے‘ فون‘ جڑانوالہ روڈ پر جاوید اقبال سے موٹرسائیکل‘ لائلپور ایونیو کے عثمان سے موٹرسائیکل‘ 64 ج ب کے ناظر حسین سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ نلکہ کوہالہ کے قریب ابراہیم سے نئی اپلائیڈ فار موٹرسائیکل‘ 105 رب میں شہباز سے 15ہزار روپے‘ فون‘ 106 رب میں گلزار سے 66ہزار روپے‘ فون‘ 74 رب کے ندیم سے 23ہزار روپے‘ فون‘ 69 رب کے ابوصالح سے 54ہزار روپے‘ راجہ روڈ پر نعیم اختر سے فون‘ کینال روڈ پر اشرف سے فون‘ شیخوپورہ روڈ پر احمد علی سے جھپٹا مار کر پرس‘ کشمیر چوک میں سلیمان سے 34ہزار روپے‘ لاثانی پل کے احمد سے نقدی‘ فون‘ دھنولہ سٹاپ پر طیب شہزاد سے 12ہزار روپے‘ فیصل ٹائون کے غلام نبی سے نقدی‘ فون‘ ڈرائی پورٹ کے قریب ذیشان سے 8ہزار روپے‘ فون‘ جھمرہ کے عاشق علی کے ڈیرہ سے مویشی چور لے گئے‘ عباس پور کے لقمان سے 3ہزار روپے‘ گلزار کالونی کے غلام رسول سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا‘ سرگودھا روڈ شیل پمپ کے قریب رحمت علی سے 12ہزار روپے‘ فون‘ بولیدی جھگی کے رضا ناصر سے 35ہزار روپے‘ فون‘ فیصل گارڈن کے قریب مدثر معظم سے موٹرسائیکل‘ کشمیر روڈ پر سبحان علی سے 28عدد پارسل چھین لیے‘ منصورآباد کے منیب افضل سے نقدی‘ فون‘ زی گارڈن میں قیصر سے موٹرسائیکل‘ عبداللہ پور کے قریب جمیل زیدی سے نقدی‘ فون‘ 23 گ ب کے عمران علی سے نقدی‘ فون چھین لیا‘ ٹول ٹیکس ستیانہ روڈ کے محمد شاہد سے موٹرسائیکل‘ مدینہ آباد کے ظفر مبین سے موٹرسائیکل‘ الٰہی آباد کے علی منظور سے 20ہزار روپے‘ 553 گ ب کے اظہر سے 25ہزار روپے‘ فون‘ 50 گ ب کے مقصود سے 50ہزار روپے‘ فون اور دیگر وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال وزر لوٹ لیا گیا‘ پولیس ڈاکوئوں کے گروہوں کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔
علاوہ ازیں سول لائن سے خالد‘ الائیڈ ہسپتال سے ثاقب‘ الائیڈ موڑ سے عنایت علی‘ لاری اڈا کے قریب فخر علی‘ کارخانہ بازار سے لیاقت علی‘ منٹگمری بازار سے فیاض‘ جناح کالونی کے عمر‘ صدر بازار سے فریاد علی‘ 560 گ ب کے طارق‘ اقبال سٹیڈیم سے سلمان‘ الائیڈ ہسپتال سے عثمان‘ سیشن کورٹ سے احمد خان‘ اقبال سٹیڈیم سے علی حسن‘ الائیڈ ہسپتال سے سرفراز‘ منٹگمری بازار سے نوید‘ گول لکڑوالا سے حسن شہزاد‘ امین پور بازار سے نوید‘ 236 رب کے احسان‘ 39 گ ب کے ثقلین‘ 229 رب کے اسد‘ 75 رب کے رفیق‘ قصبہ تاندلیانوالہ کے ماجد علی‘ 49 گ ب کے ابرار حسین اور دیگر شہریوں کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لیکر رفوچکر ہو گئے‘ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کے گروہوں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔مزید قومی خبریں
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70کروڑ ڈالر ملنے کا امکان
-
بھارت عالمی دہشت گرد ہے ،غیر ملکی میڈیا پہلگام ڈرامہ کو مسترد کرچکا ہے ، گورنر پنجاب
-
بھارت کی جارحیت، انسانیت کی بد ترین تاریخ ہے، اعظم سواتی
-
وفاقی وزیر مواصلات سے قزاخستان کے وزیر ٹرانسپورٹ کی وفد کے ہمراہ ملاقات، پاکستان سے قزاخستان ڈائریکٹ فلائٹ کے ساتھ ساتھ ویزہ شرائط بہتر ہونی چاہئیں، عبدالعلیم خان
-
کراچی، آن لائن ٹیکسی سروسز کیلئے ایک نظام اورای وی ٹیکسی لانے کا فیصلہ
-
مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں متنازعہ کینال منصوبے کو مسترد ہونا پاکستان کی جیت ہے ، شرجیل انعام میمن
-
لاہور: نجی کالج میں 21 سالہ طالبہ پہلی منزل سے گر کر جاں بحق
-
مودی مسلمان دشمن‘ اسلام اور مسلمان کے مقابلے میں جہاں کوئی محاذ ملے گا مودی وہاں کھڑا ہو جائے گا‘مولانا فضل الرحمٰن
-
پاکستان کی تقریباً 8.4 ملین آبادی کو شدید غذائی عدم تحفظ کا سامنا ہے ، زراعت کا شعبہ موسمیاتی تبدیلیوں کے ہوئے دباؤ کا شکار ہے۔ماہرین
-
کراچی کی سڑکوں پر دندناتی ہیوی گاڑیوں نے مزید 2 افراد کو کچل ڈالا
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس
-
محکمہ سکولزایجوکیشن نے بہتر سہولیات دینے کے لیے 90 ارب روپے مانگ لیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.