ایبٹ آباد، شان قرآن و شان خاتم الانبیاء کانفرنس 10 اکتوبر کو منعقد ہو گی

منگل 1 اکتوبر 2024 11:20

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2024ء) شان قرآن و شان خاتم الانبیاء کانفرنس 10 اکتوبر کو جامع مسجد محمدی میر عالم ٹاﺅن ایبٹ آباد میں منعقد ہو گی۔ کانفرنس میں درس قرآن کریم کی تکمیل جو 6 سال بعد مکمل ہو رہی ہے، سمیت نوچندی جمعرات کے تمام خانقاہی معمولات بھی ہوں گے۔

(جاری ہے)

جانشین امام الزاہدین العارفین حضرت اقدس مولانا محمد ارشد الحسینی خانقاہ مدنی و زاہدی کی زیر سرپرستی منعقدہ کانفرنس میں استاد العلماءمولانا مفتی محمد حسین اور شاہین ختم نبوت عالم باعمل رہنما عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت حضرت مولانا اﷲ وسایا تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

تلاوت کی سعاوت قاری عبدالسلام اور نعت رسول مقبول کی سعادت حکیم سید اعجاز حسین شاہ کاظمی فرمائیں گے۔ مسجد محمدی میر عالم ٹاون ایبٹ آباد کے خطیب احمد الحسینی نے دوست احباب سمیت ایبٹ آباد کے شہریوں سے کانفرنس میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔ کانفرنس میں علماءکرام شان قرآن سمیت خاتم النبی کی زندگی پر روشنی ڈالیں گے۔

متعلقہ عنوان :